Sugar | چینی
May 10 2025
Nov 27 2024 13:36:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب بھلوال 12350 پاپولر 12225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12225 سویرہ جڑںوالا 12200 سورج 12100 کمالیہ 12075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ شوگر ملز کے 12120 اتفاق 12050 جے ڈی 11910 یونائٹڈ ڈھرکی 11900 گھوٹکی 11880 سے کے ٹی 11870 زیریں سندھ میں 11900 کا لیول ہے۔ 3 مل جنوری 12310/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ اوپن ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ حاضر میں ریٹیل میں بھی ڈیمانڈ ہے اور چینی کے انویسٹرز پچھلے 6 ماہ سے خاموش بیٹھے تھے۔ ابھی حاضر خرید کر فارورڈ بیچ رہے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے ٹریڈرز کو جے ڈی ہی وارہ کر رہی ہے اس پر کرایہ 5.5 روپے تک کا آتا ہے جبکہ سنٹرل پنجاب 12200/300 تک بھاؤ ہے ملوں کا ان پر کرایہ لگا کر ریٹ اوپر پہنچ جاتا ہے۔ .
Nov 27 2024 13:15:37 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے جبکہ گاہکی بھی سست ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں زیادہ تر امپورٹڈ مال ہی بک رہے ہیں۔ برازیل ارجنٹینا برما وینزویلا وغیرہ کے۔ 11500 سے 12000 تک بھاؤ ہیں امپورٹڈ مالوں کے کوالٹی کے حساب سے۔ فل حال امپورٹ میں بھی تھوڑے تھوڑے مال ا رہے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے پہلے 5/10 کنٹینر منگوائے تھے جون جولائی میں ابھی ان کے 15/20 کنٹینر اور لگے ہیں۔ یعنی کہ آہستہ آہستہ امپورٹ میں مقدار زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے اگر پچھلے مہینوں میں 200 کنٹینر کے قریب امپورٹ تھی ابھی 300/400 کنٹینر امپورٹ متوقع ہے۔ .
Nov 27 2024 12:56:59 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 15200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تاہم مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نئے گوار کی آمدن تھوڑی تھوڑی شروع ہے تھل میں۔ تاہم ابھی جو مال آ رہے ہیں ان کی پر ایکٹر پیداوار ایوورج بہت کم آ رہی ہے۔ 35/50 کلو تک کی ایوریج آ رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی 14500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ لوکل مارکیٹ اور انٹرنیشنل مارکیٹ ساتھ ساتھ ہی ہے۔ انڈیا گوارہ کا ریٹ لوکل منڈیوں میں 5150 روپیہ کوئنٹل تک ہے انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی مارکیٹ کے حساب سے 15600/700 ریٹ بنتا ہے۔ انڈیا گوار پھلی کے دسمبر کنٹریکٹ 5187 تک ہوئے ہیں جبکہ جنوری کنٹریکٹ 5309 تک ہوئے ہیں۔ چونکہ انڈیا گوار کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے اس لیے گوار کی مندہ تیزی انڈین مارکیٹ کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ انڈیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیجائ تو اس بار اچھی تھی پچھلے سال کی نسبت تاہم اتارا کم آ رہا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار میں 70٪ تک فصل زیادہ بتاتے ہیں لیکن کچھ پراویٹ کمپنیاں 30/40٪ زیادہ پیداوار بتاتی ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کھپت سے آدھی کراپ تھی انڈیا کی۔ لیکن گوار میل اور گم کا کیری فارورڈ سٹاک بہت تھا جو کہ ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ اس سال کھپت کے مقابلے میں 5/10٪ کراپ کم ہے انڈیا کی۔ ابھی انڈیا لوکل منڈیوں میں بھرپور آمدن شروع ہے۔ ناگر میرٹا بیکا نہر جودھ پور ہر طرف سپلائ کا پریشر ہے اور یہ پریشر دسمبر کے مہینے میں بھی رہے ہیں۔ اس سال اکتوبر میں انڈیا منڈیوں میں آمدن 57 ہزار ٹن کی تھی جبکہ نومبر میں ابھی تک 1 لاکھ 22 ہزار ٹن آمدن ہو چکی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں 84 ہزار ٹن آمدن تھی جبکہ نومبر میں صرف 38 ہزار ٹن آمدن تھی۔ اس سال نومبر میں تقریباً 4 گنا زیادہ آمدن ہو چکی ہے۔ کھپت کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اس سال گوار میل کی کھپت میں کمی آئ ہے جبکہ گوار گم کی کھپت زیادہ ہوئ ہے۔ گوار گم کی کھپت 7٪ تک زیادہ ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ ٹوٹل گوار میل اور گوار گم کی انڈیا کی ایکسپورٹ اس سال کی 4.28 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ پچھلے دو مہینے میں گوار گم کی اچھی گاہکی ہے۔ یو ایس اے اور رشیا گاہک ہیں۔ لوکل خریداری کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو 15000 والے ریٹ میں بھی لانگ ٹرم سٹاکسٹ گاہک ہیں جو ٹریڈرز زیادہ والیوم میں کام کرتے ہیں وہ تھوڑا تھوڑا ان ریٹوں میں خریدنا شروع کر دیں گے اور اگر بازار تھوڑا بہت نیچے بھی گیا تو وہ مزید خریداری کریں گے۔ .
Nov 27 2024 12:20:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر نمبر 1 کوالٹی 262/263 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 254/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل میں بیجائ تو مکمل ہوچکی ہے لیکن فصل کو بارشوں کی ضرورت ہے۔ بکنگ دسمبر شپمنٹ 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Nov 27 2024 12:06:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3500 گوجر خان کوالٹی 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 27 2024 12:05:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2800/2850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 2950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن اچھے خشک مال 14٪ موئسچر والے 7150/7200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 27 2024 12:04:43 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے ڈی ڈبلیو حاضر 11920 یونائٹڈ 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ بہتر تھی حاضر میں انویسٹرز خریداری کر کے فارورڈ میں بیچ رہے ہیں۔ فارورڈ 12320/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا۔ .
Nov 27 2024 12:04:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان مارکیٹ 2000 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور رات 26000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ تاہم ابھی بازار 26500/27000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دو دن میں مارکیٹ 7000 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ ہے۔ کل بھی ملتان منڈی میں 4 کنٹینر کے قریب کام ہوا ہے۔ .
Nov 26 2024 17:58:44 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی ریگولر کوالٹی پورٹ کے مالوں کے 218/22 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین گولڈن مال 228/32 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ ہے۔ بکنگ 680/90 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 240 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی ٹیٹ برانڈ 8 ایم ایم کے 330/335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم ٹاپ نوچ 430/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امریکا 9 ایم ایم 1400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 26 2024 17:55:36 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21000/21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ٹریڈرز آمنے سامنے کام کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott