Clover Seed | برسیم
May 24 2025
Dec 28 2022 12:09:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط ہے۔ تھل لائن 7500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن پر 8000 میں کام ہوا ہے 60 دن کی پیمنٹ پر مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 28 2022 12:07:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی اور سبی کی منڈیوں میں 3350 سے 3450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ دادو 2850 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہےہائبرڈ جوار کراچی 235 سے 240 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوار ابھی کراچی پورٹ پر آئ نہیں ہے یہ جنوری فروری کے سودے ہو رہے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 50 توڑے کی آمد تھی 4000/4050 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 28 2022 11:52:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی 9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 28 2022 11:34:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ سالم فیصل آباد نئی 7500 جبکہ پرانی مونگ 7650 روپیہ من اوپن ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 60 دن کی پیمنٹ پر 8100 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے .
Dec 27 2022 21:50:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں آج ایک فرم نے تقریباً 6600 بوری کا کام کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ سودے 18000 میں فروخت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد کے ایک مشہور برانڈ جو پیسائ کرتے ہیں انہوں نے خریداری کی ہے۔ جن لوگوں نے دسمبر کی پیمنٹ پر ادھار میں سودے لئے ہوئے تھے ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا آج سب کے سودے بک گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جو مرچ ہائبرڈ 2020 و کولڈ اسٹور والی 14000/16000 تک فروخت ہو رہی تھی وہ شارٹ ہوتی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پیسائ والوں کو جب 2020 والی نہیں ملی تو انہوں نے 2021 والی 18000 میں خریداری کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ادھار والے تمام سودے نمٹ گئے ہیں۔ بلکہ یوں سمجھیں کہ جھاڑو پھر گیا ہے۔ وقتی طور پر 500 کم ہو کر سودے فروخت ہوے ہیں لیکن کٹنگ سب کی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق شعبان اور رمضان کے مہینے میں کسی وقت بھی مرچ کی سپلائی کی شارٹیج بن سکتی ہے۔ مرچ کی شارٹیج کیلئے ایک ماہ بہت ہوتا ہے۔ .
Dec 27 2022 19:10:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دسمبر کے سودوں کا 8530 کا خریدار ہے۔ جنوری کے سودوں کا 8750 تک خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی اے کے ٹی گھوٹکی کا 3 جنوری کی پیمنٹ پر 8475 تک کام ہوے تھے سب بیچ کم ہے۔ الائنس شوگر ملز کا بھی 8475 ہی سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ بھی صبح کی پیمنٹ پر 8275 تک کام ہوے ہیں۔ 3 جنوری کی سیل نہیں ہے۔ تھر پارکر بھی سیل نہیں دے رہی ہے۔ سینٹرل پنجاب میں جھنگ اور بھون وغیرہ 8425 تک کام ہوے ہیں 3 جنوری کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی زیریں سندھ۔ جنوبی پنجاب سینٹرل پنجاب کے کئی ڈیلرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ہے۔ .
Dec 27 2022 18:45:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مزید کمزور ہوئی ہے اور 18000/18500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض پارٹیوں کے ادھار والے مال کے ٹائم پورے ہو گئے ہیں پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ادھار والے سودے کٹ جائیں گے وہیں سے مارکیٹ سیدھی ہونی شروع ہو جاے گی۔ ہلکی کوالٹی آہستہ آہستہ شارٹ ہوتی جا رہی ہیں۔ .
Dec 27 2022 18:27:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ پر تقریباً 150 کنٹینر کے لگ بھگ آمد ہوئی ہے۔ پورٹ کے سودوں کے لوز مال کے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ چونکہ پورٹ کا سودا ایک ساتھ 3 کنٹینر یا 5 کنٹینر کی لاٹ لینی پڑتی ہے اور پیمنٹ کے دس دن بعد ایمپورٹرز ڈیلیوری دیتے ہیں اس لیے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر اور پورٹ کے سودے میں فرق ہوتا ہے۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 180 جیسے حالات ہیں پیک مال کے۔ پورٹ کا مال پیک نہیں ہوتا یہ جب انویسٹرز خریدتے ہیں تو پیکنگ خود کرانی پڑتی ہے۔ جس کا تقریباً 1 روپیہ سے ڈیڑھ روپیہ کلو تک خرچہ آتا ہے۔ نپر مسور 181 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 182/3 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 17 جنوری کو 12 ہزار ٹن کا ایک جہاز بھی پورٹ پر لگنا ہے۔ جہاز کے مال میں 720 ڈالر تک کام ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 177.35 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ پڑتا آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے ہم گنتے ہیں۔ جب مال پورٹ پر لگے گا۔ اس وقت بنک والے ایمپورٹرز کو کس ریٹ میں ڈالر دیتے ہیں یہ اس وقت ہی پتا چلتا ہے جب ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے بنک میں۔ اس لئے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں فل الحال بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب آج پورٹ پر مزید مال لگا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ خاموش ہے۔ .
Dec 27 2022 18:08:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد۔ شام کے اوقات میں 300 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 14300 تک کام ہوے ہیں۔ باریک تل 13900/14000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک آج زیادہ تیز ہوا ہے اور۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل دھلائی والوں کی بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب اسٹاکسٹ بھی انتہائی مضبوط ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی بھی تیز ہوا ہے اور 227 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے مارکیٹ جلد 15000 کا لیول ٹچ کر سکتی ہے کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Dec 27 2022 17:58:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 14700/14800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل 14100/14200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott