Sugar | چینی
May 10 2025
Feb 01 2023 17:17:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12050 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ماش کراچی پورٹ پر تھوڑا تھوڑا ہی آ رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب دوکاندار حضرات بھی ماش ضرورت کے مطابق ہی لے رہےہیں کیونکہ ریٹ بھی بہت بڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش میں مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ فروری کے آخر میں برما کی نئی فصل شروع ہو جاتی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں شپمنٹس شروع ہو جاتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال تقریباً 5.50 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے برما میں۔ برما سے سب سے زیادہ خریداری ہندوستان ہی کرتا ہے پاکستان کا حصہ نمک برابر ہی ہوتا ہے۔ .
Feb 01 2023 17:13:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری کے ریٹ 172/73 تک رہے ہیں۔ دال ییلو پیس 187/88۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 159 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 160 تک آتی ہے ایمپورٹرز جہاز کا مال فروخت نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ یہ جو پہلے کے سودے پاکستانی روپیہ میں فروخت ہوے ہوے ہیں وہی آپس میں لین دین ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جہاز کے مال میں دال ییلو پیس کا 175 میں کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے جبکہ ڈیلیوری 15/20 دن لگیں گے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج یا کل کینیڈا سے ایک اور 36000 ٹن کا جہاز لوڈ ہو کر نکلے گا۔ فل الحال ہمارے پاس ٹریکر نہیں آیا ہے جیسے ہی ٹریکر آے گا ہم آپ کو جہاز کراچی پہنچنے کی تاریخ بھی دے دیں گے۔ .
Feb 01 2023 17:11:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188 تک کام ہوے ہیں 10 فروری کی پیمنٹ پر 190 جیسا بھاؤ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 2909 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جنوری میں جو تقریباً 69816 ٹن مال بنتا ہے یعنی 698160 بوری۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیادہ تر مال ابھی پورٹ پر ہی پڑے ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایمپورٹرز کو بنکوں سے تھوڑے تھوڑے ڈالر مل گئے تھے تاہم آج پھر ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ جب تک ڈالر کی کھل کر نہیں ملتے مارکیٹ میں مندہ نہیں لگتا۔ 20/22 فروری کے بعد شعبان کا مہینہ شروع ہو گا تب رمضان المبارک کی لاگت بھی شروع ہو جاے گی۔ .
Feb 01 2023 14:12:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو 290/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جنوری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 229 کنٹینر رشیا سے آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ سوڈان کوالٹی 295/300 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان سے جنوری کے مہینے میں 45 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ اسٹریلیا 6/7/8 310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا سے 39 کنٹینر کی آمدن تھکراچی پورٹ پر جنوری کے مہینے میں۔ ارجنٹینا اور ترکی 8 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فریش مالوں کے۔ ارجنٹینا سے کوئ آمدن نہیں تھی جبکہ ترکی سے 18 کنٹینر کی دن تھی جنوری کے مہینے میں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا سے 42 کنٹینر کی آمدن تھی جنوری کے مہینے میں سفید چنوں کی۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 380/390 ترکی 9 ایم ایم بھی یہی ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 10 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 425/440 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا سے کراچی پورٹ پر جنوری کے مہینے میں 41 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 01 2023 13:54:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی مکی فتح جنگ کوالٹی 3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Feb 01 2023 13:52:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 170 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Feb 01 2023 13:50:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 53000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ بہتر تھی اور 4000 ڈالر کے لیول پر چلی گئ تھی تاہم آج دوبارہ 3930 ڈالر کے لیول پر ہے۔ .
Feb 01 2023 13:43:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی 1650/17200 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 01 2023 13:41:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 01 2023 13:29:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل لے 15600/700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ سیلنگ خحل کر نہیں آتی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott