Clover Seed | برسیم
May 21 2025
Feb 22 2025 18:51:42 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں نپر کوالٹی 209/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور کے 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:35:37 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے تھوڑے نرم ہوے ہیں اور 14870 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارچ 15575 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ آج آپ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کا حال احوال کریں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں دبئی کی الخلیج شوگر ملز کے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے سی این ایف کراچی پورٹ 610 ڈالر میں سودے ہوے ہیں۔ یہ 45 آئ کمزہ کا ریٹ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 100 سے 150 آئ کمزہ کوالٹی انڈیا سے 560 ڈالر میں سودے ہوے ہیں۔ افغانستان کیلئے سی این ایف کراچی پورٹ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق افغانستان اس وقت چینی دبئی اور ہندوستان سے ایمپورٹ کر رہا ہے اور یہ مال کراچی پورٹ پر اتا ہے پھر کسٹم کلیئرنس کے بعد افغانستان چلا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کراچی کیلئے 610 ڈالر ریٹ ھے۔ اگر یہ چینی پاکستان منگوائی جاے تو کراچی آکر 190 روپیہ کلو پڑے گی 610 ڈالر والی سیل ٹیکس کے بغیر۔ اگر اس میں سیل ٹیکس شامل کیا جائے تو اسکی کراچی آکر قیمت 224 روپیہ کلو بنتی ہے۔ یہ خالی آپ کو انٹرنیشنل مارکیٹ کی صورتحال حال بتائی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ پاکستان ابھی سے چینی ایمپورٹ کرنا شروع کر دے گا۔ ایمپورٹ کا دارومدار جب کرشنگ مکمل ہو جائے گی اور پیداوار کا حتمی تخمینہ لگ جاے گا پھر جا کر ہو گا۔ اس کے علاؤہ اگر ایک آدھ ماہ کی خوراک شارٹ بھی ہوئی تو اس کا اثر جا کر اکتوبر نومبر میں پڑے گا۔ دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ۔ بعض اوقات جب چینی کی قیمت بہت زیادہ اونچی ہو جاتی ہے اور پاکستان میں کہیں اکتوبر نومبر میں شارٹیج والا ماحول بن جاے تو ملیں بھی تین چار ہفتے پہلے چل جاتی ہوتی ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کی ریپوٹ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے دی گئی ہے۔ باقی جب پاکستان کی انڈسٹری کرشنگ مکمل کر لے گی۔ تب ہی حتمی تخمینہ لگایا جا سکے گا۔ .
Feb 22 2025 18:24:31 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 10150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل نہیں آتی ہے۔ .
Feb 22 2025 18:22:05 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:19:46 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے پرچون میں تھوڑے تھوڑے مال بک جاتے ہیں پر اوپر لیول پر گاہکی کمزور ہے۔ .
Feb 22 2025 18:18:04 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 122.5/123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 136 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے جہاز والے مال 360 جبکہ کنٹینر والے مال 375 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 22 2025 18:16:11 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10950/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 22 2025 18:14:34 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری والے مالوں کے 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مالوں کے 198.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 22 2025 18:12:29 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 17000/17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 30 دن پیمنٹ پر 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ مارکٹ بہتر ہے۔ .
Feb 22 2025 18:09:19 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 12800/12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ برما کے مالوں کے 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott