Sugar | چینی
Aug 13 2025
Mar 11 2025 13:05:34 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 11 2025 12:55:48 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو لائنوں پر 3125 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں سے بیچ نہیں ہے۔ ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3325 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3400/3425 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے تاہم جن ٹریڈرز کے پاس نیچے ریٹوں والے مال ہیں تھوڑا بیچ رہے ہیں جہاں کہیں کریکشن آئی گی وہاں دوبارہ مال پکڑ لے گئے۔ہائبرڈ جوار گنگا 270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5400/5450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 5500/5550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 11 2025 12:53:38 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آج کنری منڈی میں 400 بوری تک کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 23700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 11 2025 12:31:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 11 2025 12:24:49 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق باقی دالوں پر بھی انڈیا بڑی حکمت عملی کے تحت ڈیوٹی متعین کر رہا ہے۔ ابھی انڈیا میں کالے چنے ماش ثابت اور تور پر ڈیوٹی نہیں ہے جبکہ مسور پر 10٪ تک ڈیوٹی لگائی ہے۔ لیکن انڈیا میں کالے چنے کی قیمتیں ایم ایس پی سے بھی گر چکی ہیں۔ آج راجستھان کی رامگنج منڈی میں 5100 روپیہ کوئنٹل ریٹ رہ گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ جو کہ ایم ایس پی سے 500 انڈین روپیہ نیچے ہیں۔ اب لوکل اگر ریٹ کم ہو گا تو امپورٹرز لوکل میں ہی لیں گے امپورٹ نہیں کریں گے۔ اور جیسے ہی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی نا ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل ریٹ نیچے آئے گا پھر امپورٹ کریں گے۔ اس طرح مار مار کر انٹرنیشنل مارکیٹ سے انڈیا خریداری کر رہا ہے۔ جس سے ریٹوں میں زیادہ مندہ تیزی نہیں ہو رہی ہے۔ ابھی پاکستان بھی لوکل ریٹ کم ہے اور انڈیا بھی جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ انڈیا بھی اگلے دو مہینے آمدن بہت اچھی رہے گی جبکہ آگے اپریل میں پاکستان بھی لوکل کراپ شروع ہو جائے گی۔ فل حال لوکل میں سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے خریداری کر جاتے ہیں لیکن اگر انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہو تو انڈر کاسٹ بھی لینے کا فائدہ نہیں ہے اور سپلائ بھی زیادہ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 11 2025 12:23:03 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 13100/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما کے مالوں کے 11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 11 2025 12:04:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 17200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی مال لوڈ میں 18000/18300 تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Mar 11 2025 12:03:09 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 10500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال 10850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مال مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ سٹاکسٹ مزید بھی تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 11 2025 11:46:14 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے۔ حاضر بھی جے ڈی ڈبلیو 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے جبکہ مارچ کے سودوں کی بھی 16230/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے تھے۔ اپریل کے سودوں کے 16770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔ .
Mar 11 2025 05:18:14 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چند دوستوں نے سوال کیا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ والی چینی اگر ایمپورٹ کی جاے تو کس ریٹ کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت لنڈن ایکسچینج میں 524 ڈالر ریٹ موصول ہوے ہیں۔ یہ ریٹ ایکسچینج کے ریٹ ہیں۔ اگر اس چینی کو پاکستان منگوائیں تو ایک محتاط اندازے کے مطابق 50 ڈالر فریٹ چارجز اور ایکسپورٹر کا پرافٹ بھی شامل کر لیں تو یہ تقریباً 575 ڈالر بنتی ہے سی این ایف کراچی پورٹ اب اس پر پورٹ کے چارجز اور کسٹم ڈیوٹی وغیرہ شامل کریں تو تقریباً 180 روپیہ کلو تک کراچی گودام میں آکر پڑتی ہے۔ اس میں 18% سیل ٹیکس شامل نہیں ہے۔ 180 بغیر سیل ٹیکس کے پڑے گی۔ عموماً جب چینی شارٹ ہوتی ہے تو گورنمنٹ کمرشل ایمپورٹر کو چینی منگوانے کی اجازت دیتی ہے تو سیل ٹیکس کی چھوٹ دے دیتی ہوتی ہے۔ سابقہ پریکٹس تو یہی ھے۔ تاہم گورنمنٹ جب اجازت دیتی ہے تب جو رول ریگولیشن طے کرتی ہے اسے کمرشل ایمپورٹر کو فالو کرنا ہوتا ہے۔ اس ریپوٹ کا تھوڑی دیر پہلے جو پوسٹ لکھی ھے اس سے کوئی تعلق نہیں یہ تو صرف چند لوگوں نے سوال کیا تھا اس لئے پوسٹ لکھی ھے۔ جزاک اللہ خیرا .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott