Sugar | چینی
May 10 2025
Mar 02 2023 14:16:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 4000/4100 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا کے بی آر وغیرہ 280 جبکہ پرولائن 322 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ہائبرڈ جوار گرم ہے ایمپورٹر فل الحال بیچ نہیں رہے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 4300/4400 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ 100 توڑے کی آمدن تھی۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 02 2023 14:00:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 15/20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8900/8905 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 40 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9220 کا گاہک بن گیا ہے مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پیر کی پیمنٹ پر 8925 کا گاہک ہے .
Mar 02 2023 13:54:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1000 بوری کی آمد تھی 19900 سے 22700 تک بولی ہوئی ہے کوالٹی بالکل کمزور آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز دو تین گاڑی کا کام ہوا ہے کولڈ اسٹور والی کا۔ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسے حالات ہیں۔ تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے امید ہے اگلے ہفتے سے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔ .
Mar 02 2023 13:47:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 48000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 52500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہوا ہے 285/286 کے لیول پر ہے۔ مارکیٹ میں نہ کھل کر سیلنگ ہے اور نہ کھل کر گاہک ہے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ .
Mar 02 2023 13:45:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 1500/2000 بوری کی آمدن تھی اور 10500/11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بہت گاہکی ہے ے جو مال آ رہے ہیں دھڑا دھڑ ِبک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب منڈیوں میں مال شارٹ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ دوبارہ گرم ہوئ ہے اور 19500/20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گولی کوالٹی کہ جبکہ ٹکڑا کوالٹی 13800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہوا ہے اور 285/286 کے لیول پر پہنچ گیا ہے۔ جن لوگوں نے افغان ٹرانزٹ کے ذرائعے مال منگوائے ہوئے ہیں ڈالر تیز ہونے سے ان کے پڑتے مہنگے ہو گئے ہیں۔ ان کی بیچ نہیں ہے فل حال۔ .
Mar 02 2023 13:38:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ چھانگا مانگا 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے لھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ کچی ہلدی 2200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Mar 02 2023 13:25:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ کوالٹی 3900 روپیہ من جییسے حالات ہیں۔ بیچ ہے جبکہ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Mar 02 2023 13:22:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 10/12 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 305/312 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے اور 285/286 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنوں کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 02 2023 12:47:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد سیل نہیں کر رہا ہے اور لوڈنگ بھی نہیں دے رہا ہے کیونکہ مل میں ایکسپورٹ کی لوڈنگ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بھلوال شوگر ملز 9225 رمضان اور العربیہ 9150 پاپولر 9150 سلانوالی 9175 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 9150 سویرا 9150 کنجوانی 9075 کشمیر 9075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8940 جیسے حالات ہیں آر وائی کے مل فل الحال سیل نہیں کر رہا ہے یہ انڈر پارٹی ریٹ ہیں۔ حمزہ نو سیل ہے جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8885/90 یونائیٹڈ 8885/90 اتحاد بھی 8885/90 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے 8870/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں باندی 9005/10 آباد گار شوگر ملز 9050 تھر پارکر 9020/25 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی ٹھیک ہے۔ رات کے اوقات میں مارچ کے سودے 9185 تک ہوے تھے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے حاضر میں مال ہاتھ میں رکھ کے چلیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ایکسپورٹ کے کوٹہ کا کیس ہائیکورٹ میں چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا سندھ کی مارکیٹ فورآ تیز ہو جائے گی۔ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں فل الحال نو سیل ہیں۔ پنجاب میں 9 ملیں جبکہ سندھ میں 22 شوگر ملز بند ہو گئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارچ اپریل بہت بڑی لاگت کے مہینے ہیں۔ شعبان اور رمضان المبارک میں تقریباً 17.50 لاکھ ٹن چینی لاگت کا تخمینہ ہے۔ یعنی پونے دو کروڑ بوری ان دو ماہ میں لگتی ہے۔ اور ملیں کھل کر بیچ نہیں دے رہی ہیں۔ اس لئے لوگ تیزی کا خیال گن رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott