Clover Seed | برسیم
May 21 2025
Mar 16 2023 18:11:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مال کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 16 2023 18:09:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی 2900 روپیہ من جبکہ تھل 7300 روپیہ کوئنٹل پر مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑی منڈیوں میں نیچے گاہکی سست ہے تاہم لائنوں سے کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ .
Mar 16 2023 18:06:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 14000 روپیہ کوئنٹل پر مارکیٹ رکی ہوئ تھی تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ شام میں مزید کمزور ہوئ ہے اور 54.47 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گوار گم 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 112.47 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:39:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 166 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 162 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کے مال کراچی مارکیٹ میں کم ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں اس لئے انویسٹرز بھی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب نئی فصل کا 6900/7000 روپیہ من کا خریدار ہے مئی کے سودوں کا۔ اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو مئ کے سودوں کا ریٹ 175 روپیہ کلو بنتا ہے اسی لئے انویسٹرز کراچی والے مال کو لینا شروع ہو گئے ہیں۔ تھل پنجاب میں 6900/7000 روپیہ من کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال بھی تھل کی فصل اتنی نظر نہیں آ رہی ہے جو 2023/24 کی کھپت کو پورا کرے اس لئے ہمیں اس سال بھی آسٹریلیا سے ہی ایمپورٹ کرنا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب سے انٹر بنک میں ڈالر کے مسائل بنے ہیں۔ چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینرز کی شکل میں ایمپورٹ کرتے تھے ان کا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے اب بڑے ایمپورٹر ایمپورٹ کرتے ہیں جہازوں کی شکل میں اور اتنی زیادہ رقم خرچ کر کے اگر معقول منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز کام نہیں کرتے۔ پورٹ پر گزشتہ دنوں جو دو جہاز لگے تھے ان میں لوڈنگ چل رہی ہے۔ اگلا جہاز آنے تک پہلے والے مال کھاے پیئے جائیں گے۔ اگلا جہاز جو پہلے سننے میں آ رہا تھا 15 ہزار ٹن کا ہے آج ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ جہاز 30 ہزار ٹن کا ہے۔ لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسٹاکسٹ بھی متحرک ہو گئے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کر رہے ہیں۔ کیونکہ نئی فصل کا ریٹ 7000 روپیہ کھل گیا ہے۔ کسان کے نقط نظر سے دیکھا جائے تو یہ کوئی بہت بڑا ریٹ نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال ڈالر 180 کا تھا جو اب 285 کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل 150 والا 300 کا ہو گیا ہے۔ جبکہ کھاد وغیرہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے اس لئے ایک تو فصل ہی کم ہے دوسری اہم بات یہ ہے موجودہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوں گے اس سال۔ اس لئے حاضر ریٹ میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی بات ہے مئ میں مارکیٹ دوبارہ تیز ہو جائے گی اور کالا چنا میں اچھی مزدوری ملنے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:35:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 202/203 جبکہ کرمسن مسور 205 سے 211 جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ .
Mar 16 2023 17:33:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12200/250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 16 2023 17:08:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے پرانی 7900 جبکہ نئ 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مونگی کے 6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ارجنٹینا مونگی کے 8000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:07:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر 149 جبکہ جہاز والے مال کے 146 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان نِظر آ رہا ہے۔ .
Mar 16 2023 16:43:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شام کے اوقات میں 9735/40 کی سطح پر رکی ہوئی ہے۔ جبکہ مارچ کے سودے 10/15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9750 جیسی صورتحال بن گئی ہے ٹیکس ان پیڈ کی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 10225 تک ہوے ہیں۔ اپریل کے سودوں میں انویسٹرز کی دلچسپی زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق المعز گروپ کی شوگر ملز نے مئ کے سودے 10500 میں فروخت کئے ہیں۔ ملیں حاضر میں فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں کیونکہ جب ملوں کا فارورڈ میں سودا بڑھا کے بک رہا ہو تب مضبوط ملیں حاضر میں مال فروخت نہیں کرتیں۔ امید ہے اتوار پیر سے پھر ایک بمپر گاہکی کا سپیل آنے کی توقع ہے۔ یہاں خریداری کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ کسی وقت بھی اڑان بھر سکتی ہے۔ .
Mar 16 2023 14:25:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد دوپہر کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 9740 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے ٹیکس ان پیڈ کنڈیشن پر 9735/40 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ ریٹیل میں گاہکی کی منتظر ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ پھر چل پڑے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott