Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
Apr 19 2025 14:12:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے 11150 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال لوکل میں گاہکی سست ہے۔ .
Apr 19 2025 14:00:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سرگودھا زون نون شوگر ملز کے 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان 15900 سفینہ 15900 یونیکول 15910 العریبیہ 15950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان نو سیل ہے کنجوانی 15815 کمالیہ 15815 سورج 15915 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ 15550 اتحاد 15575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جے ڈی گروپ کا ریٹ کم ہے حاضر میں جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بھی بن سکتے ہیں۔ آر وائے کے 15700 حمزہ اتفاق 15725 فاطمہ 15740 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں مہران میرپور آباد گار 15700/15775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے ۔ 3 مل اپریل کے سودوں کے 16070/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپریل کا 10 دنوں کا 550 روپیہ کا فرقہ ہے اپریل کے سودوں میں گاہکی نہیں ہے۔ صرف ریٹ ہی ریٹ ہے۔ مئی کے سودے 16625 تک ہوئے ہیں لیکن مئ کے سودوں کا بھی فل حال گاہک نہیں ہے۔ .
Apr 19 2025 14:00:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 225.5/226 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 231/32 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ .
Apr 19 2025 13:23:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 26500/27500 روپیہ من تک بھاؤ ہیںں جیسی کوالٹی ویسا بھاؤ ۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ لائنوں پر مال ختم ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔فل حال حاضر میں مال شارٹ ہیں جبکہ لودھراں جامپور کی نئ فصل چھٹے مہینے میں آتی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں شہزادی کوالٹی ڈنڈی والی 21500 جبکہ ڈنڈی کٹ 25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں بھی افغان مہاجرین پر سختی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہے۔ نئے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں افغانی ڈنڈی والے مال 19000 جبکہ جبکہ ڈنڈی کٹ 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان میں بھی بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کے مال دبئ کے زریعے بکنگ کے ریٹ تو موصول ہو رہے ہیں 1650 ڈالر تک سنم ڈنڈی والے مال کے جو کے 23000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے لیکن وہ امپورٹرز نہیں منگوا رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا کے مال ڈائریکٹ امپورٹ نہیں ہوتے ہوئے۔ ان کو دبئ منگوا کر ان کی پیکنگ تبدیل کر کے پھر بھیجا جاتا ہے اور ان مالوں میں پورٹ پر کلیئرنگ میں وقت کا مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔ بعض دفعہ کسٹم والے سختی کر دیتے ہیں مال کلئر ہونے میں ہی مہینہ لگ جاتا ہے۔ زیادہ وقت لگنے کی صورت میں مال کالے ہو جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا تو رجحان ہے لیکن مرچ خطرناک آئٹم ہے اس میں کوالٹی کے بھی کافی مسئلے ہوتے ہیں۔ پیسائ والے زیادہ تر مکس کر کے ہی بیچتے ہیں۔ .
Apr 19 2025 13:14:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 12000/12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 19 2025 13:05:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17500/18000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے کوئی خاص مذیداری نہیں ہے۔ .
Apr 19 2025 12:50:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار دادو ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3475/3500 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہک خاموش ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 238 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 335 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6000/6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 19 2025 12:20:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 19 2025 12:19:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Apr 19 2025 12:18:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 15600/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست سی ہے۔ سبی کوالٹی مالوں کے 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott