Sugar | چینی
May 13 2025
May 25 2024 12:00:59 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 208 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جون کے سودوں کے 211 جبکہ 5 جولائ کے سودوں کے 218 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ انتہای کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت بڑا فرق ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 40/50 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 815/825 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ نمبر 1 کراپ 910/920 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 250 کا پڑتا ہے۔ جب تک لوکل مارکیٹ پڑتے کے قریب نہیں آئے گی بیچ ہی نہیں آنی ہے۔ اکا دکا بیچ آتی ہے وہ بھی ریٹ بڑھا کر۔ سرگودھا منڈی اور ملتان 8250 فیصل آباد منڈی میں 8150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ فل گرم ہے۔ .
May 23 2024 14:54:55 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں تھوڑی نرم ہوئ ہے اور 200/201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 جولائ کے سودوں کے 207.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ دل بھر کر ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں۔ .
May 23 2024 14:44:31 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجرخان منڈی 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
May 23 2024 14:41:49 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گاہک نہیں ہے۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 2500/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 10 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ پرولائن 318/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 400/500 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 3500 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ گاہکی بالکل بھی نہیں ہے۔ ملتان منڈی میں 3600/3800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
May 23 2024 14:34:08 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سارٹیکس کوالٹی مال 230/233 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کوئ حل چل نہیں ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سٹڑی مالوں کے 7000/7100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کے مال 6700/6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں وہ باریک مال ہوتے ہیں ملرز نہیں خریدتے ہیں جبکہ سٹڑی چنا خریداری کر لیتے ہیں۔ بکنگ 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سوڈان کوالٹی مال 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 295/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کینیڈا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ۔انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم ہلکی کوالٹی مال 415/425 روپیہ کلو جبکہ رامبا برانڈ 430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 23 2024 14:31:11 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 16000/16500 جبکہ ایرانی گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 23 2024 14:25:21 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مزید مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 46500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 48500/49500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
May 23 2024 14:23:29 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ باریک تل 14500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی نہیں ہے۔ .
May 23 2024 14:17:50 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی مارکیٹ گرم ہے اور ماش ثابت ایس کیو کے 17200/300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مال انتہای شارٹ ہیں۔ پائپ لائن بالکل خالی ہے۔ بکنگ 1200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
May 23 2024 14:11:25 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 149 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کھلے مالوں کے مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 5 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 465 ڈالر پرانی کراپ جبکہ نئ کراپ 435 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ییلو پیس کی بھرپور خریداری کر رہا ہے۔ ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott