Turmeric | ہلدی ثابت
Aug 25 2025
May 26 2025 14:25:02 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں کل 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودوں کے 24300 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ آج 24000/24500 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج واہنڈو منڈی میں 3000 بوری کی آمدن تھی اور 20000 سے 23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں پکے دڑوں کے۔ کوئ ایک آدھی ڈھیری کا 25000 روپیہ من تک بھی کام ہوا ہے۔ .
May 26 2025 14:18:48 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 16500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 26 2025 14:16:11 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ بکنگ بھی 10 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور 865 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال گاہکی سست ہے۔ انڈیا میں آگے سمر کراپ کی بیجائیاں اچھی ہو رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق برما نے اپریل کے مہینے میں 61425 ٹن ماش ثابت ایکسپورٹ کیا ہے۔ ٹوٹل جنوری سے اپریل 2025 تک 323230 لاکھ ٹن تک ایکسپورٹ کر چکا ہے۔ .
May 26 2025 14:12:36 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 118/119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ رشیا سے نیو کراپ کے 360 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 114.61 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارچ 2025 تک کے ڈیٹا کے مطابق کینیڈا میں 13.56 لاکھ ٹن ییلو پیس کا سٹاک موجود تھا۔ جس میں سے 9.47 لاکھ ٹن سٹاک فارمز پر ہے 4.09 لکھ ٹن کمرشل سٹاک ہے۔ پچھلے سال مارچ 2024 میں 9.55 لاکھ ٹن کا سٹاک تھا کینیڈا میں۔ اس سال بفر سٹاک ہے۔ اس سال کینیڈا میں ییلو پیس کی بیجائ بھی پچھلے سال کی نسبت 10% تک زیادہ متوقع کی جا رہی ہے۔ پچھلے سال کینیڈا میں 3.212 ملین ٹن کی کراپ تھی اس سال 3.516 ملین ٹن تک کی کراپ کا تخمینہ ہے۔ کینیڈا میں بارشیں بھی بڑے اچھے وقت پر ہوئ ہے اور سوئل موئسچر بھی بہت اچھا ہے۔ .
May 26 2025 13:34:51 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سینٹرل پنجاب سائیڈ نون شوگر ملز 16750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ العریبیہ 1600 رمضان 16600 سفینہ 16600 یونیکول 16600 المعیز 2 16550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 16700 سویرہ 16675 کمالیہ 16550 جھنگ سائڈ سورج 16500 جیسے ریٹ ہیں۔ جنوبی پنجاب مارکیٹ فاطمہ 16450 حمزہ 16420 ار وای کے 16420 جے ڈی ڈبلیو 16375 یونائیٹڈ 16375 اتحاد 16390 جیسے ریٹ ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 16360 جیسے ریٹ ہیں۔ زیریں سندھ میں سانگھڑ آباد گار میر پور خاص مہران فاران 16575/600 جیسے ریٹ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے۔ مئی کے سودوں کے 16560/70 جبکہ جون کے سودوں کے 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چینی کے اوپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جو کہ 15 روپیہ کلو ہے اس کو وصول کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئ ہے۔ نوٹ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صرف اس چینی پر لاگو ہوتی ہے جو کہ صنعتی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جو چینی ملوں سے براہ راست تاجروں کو بیچی جاتی ہے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ان سے کوئ لینا دینا نہیں ہے اور بازار پر بھی اس کا کوئ اثر نہیں ہوگا۔ صنعتی اور تجارتی اداروں میں وہ ادارے شامل ہیں جو چینی سے آگے بائ پروڈکٹس بناتے ہیں کولڈ ڈرنکس، جوس ، بیوریجیز وغیرہ۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 15 روپیہ کلو ہے اب اس کو چینی کی مینوفیکچرنگ کے وقت جو بھی ریٹیل میں قیمت ہوگی پرنٹ شدہ رسید کے ساتھ وصول کی جائے گی۔ ساتھ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے سیل ٹیکس وصول کے حوالے سے تجویز پیش کی ہے کہ۔ہر 15 دن بعد پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس چینی کی نئ کم سے کم قیمت ریٹیل میں طے کرے گی اور اس میں سے 16 روپے کم کر کے ملوں سیلز ٹیکس دیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 15 مئ تک کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 33 لاکھ ٹن تک چینی موجود تھی۔ اب اگر اگلے پانچ ماہ میں ہر مہینے 6 لاکھ ٹن بھی کھائیں تب بھی چینی باقایہ بچتی ہے تاہم کیری فارورڈ سٹاک بالکل کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب مال ملوں کے ہاتھوں میں ہے اور ملیں حاضر سیل روک کر بازار تھوڑا بہت بہتر کروا کر فارورڈ تاریخیں کر کر کے تھوڑا تھوڑا مال بیچتی ہیں۔ انویسٹرز بھی کیش ڈیو ہی کر رہے ہیں حاضر مال خرید کر اگلہ مہینہ کر کے بیچ دیتے ہیں۔ 5/7 روپے کلو نفع مل جاتا ہے۔ .
May 26 2025 13:13:07 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10200/300 روپیہ من تک ریٹ بن گئے ہیں۔ فل حال دکان دار تھوڑا تھوڑا دکانداری کے لیے مال خرید لیتے ہیں۔ تاہم کوئ زیادہ کھل کر گاہکی نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ پوری دنیا کی مونگ کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے پیچھے چلتی ہے اور انڈیا میں بھی اس سال گرمیوں کی دالوں کی فصل کی بیجائ زیادہ ہے۔ 16 مئ تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں دالوں کی بیجائ اس سال 23.75 لاکھ ہیکٹئر پر ہے جو کہ پچھلے سال 21.18 لاکھ ہیکٹئر پر تھی۔ پچھلے سال کی نسبت 2.57 لاکھ ہیکٹئر زیادہ ہے۔ مہاراشٹرا میں اس سال مونگ کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 77% زیادہ ہے۔ پچھلے سال مہاراشٹرا میں مونگ کی بیجائ 11777 ہیکٹئر پر تھی اس سال 20441 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی دالوں کی 90% بیجائ ہو گئ ہے جو کہ 10.21 لاکھ ہیکٹئر ہے اس سال مدیھہ پردیش میں 13 لاکھ ہیکٹیر تک متوقع ہے۔ مونگ کی سب سے زیادہ کاشت نرمڈاپورم میں ہوئ ہے جو کہ 2.5 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ انڈیا میں دالوں کی کاشت زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی جزبات ٹھنڈے ہیں۔ .
May 26 2025 13:11:54 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 23000/23500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی کوالٹی 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جون کے وسط میں لودھراں جامپور کے مال بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائیں گے تاہم ان ریٹس میں ٹریڈرز اپنا اپنا مال فارغ کر رہے ہیں۔ .
May 26 2025 12:47:55 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور دادو کوالٹی 4600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 4750/4800 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 5000/5050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں تھوڑی بہت گاہکی ہے تاہم آج بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 348 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 6300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 26 2025 12:33:49 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ باجرہ تھل لائن 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں تاہم بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ جہاں گاہکی اچھی ہوئ بازار میں تیزی کا رجحان بن جائے گا۔ .
May 26 2025 12:32:50 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 4000/4100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لائنوں سے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott