Sugar | چینی
May 15 2025
May 08 2023 16:06:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 180 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال کمزور ہے کیونکہ مئ کے آخر میں ایک 25 ہزار ٹن اور دوسرا 16 ہزار ٹن کے جہازوں کی پورٹ پر آمد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ملرز اور دوکاندار حضرات کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
May 08 2023 15:19:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ بریکنگ نیوز۔ کالا چنا کا ایک جہاز 32 ہزار ٹن کا 8 فروری کو آسٹریلیا سے لوڈ ہو کر بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوا یہ جہاز بنگلہ دیش کے چٹا گانگ پورٹ پر 8 مارچ کو ان لوڈ ہوا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز کی سلاٹس میں پانی بھرنے کی وجہ سے مال خراب ہو گیا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز میں 16 ہزار ٹن کالا چنا ٹھیک حالت میں تھا جو بنگلہ دیش کے ایمپورٹرز نے اٹھا لیا جبکہ بقیہ 16 ہزار ٹن مال خراب تھا جو بنگلہ دیش کے ایمپورٹرز نے ریجیکٹ کر دیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 16 ہزار ٹن پاکستان کے ایمپورٹرز نے کالا چنا خریدا ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق یہ مال ہلکی اور ناقص کوالٹی کا ہے۔ کیونکہ اگر مال اچھی کوالٹی کا ہوتا تو بنگلہ دیش میں ریجیکٹ نہ ہوتا۔ یہ مال مئی کے آخری ہفتے میں کراچی پورٹ متوقع ہے۔ .
May 08 2023 14:23:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل مزید کم ہوئی ہے اور 10575 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مئی 11230 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ .
May 08 2023 13:26:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 2 قسم کے مال ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ سفید مال 300 جبکہ گولڈن مال 310/325 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ 870 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں لیکن بکنگ میں کوالٹی کے مسائل ہیں۔ سوڈان ریگولر کوالٹی مال 295/297 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 320/325 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 345/352 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8/9 360/365 جیسے حالات ہیں۔ ایرانی 8 ایم ایم پلس 360/365 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 410 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 5/10 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 370/390 جیسے مال ویسا بھاؤ۔ جبکہ برانڈڈ مال 455 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 10 روپیہ نرم ہوئ ہے امیرکن 9 ایم ایم۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کےبعد سے موٹے چنوں کی ڈیمانڈ سست ہے نیچے ریٹیل میں۔ .
May 08 2023 13:17:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 10600 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے سودوں کی 11270 جیسی صورتحال ہے۔ فل الحال حاضر میں کام ٹھنڈا ہے .
May 08 2023 13:06:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 22000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل کے فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 08 2023 12:57:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں خشک اچھے مالوں کے 15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ریگولر کوالٹی 15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
May 08 2023 12:56:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3600 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل لائن 9000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 08 2023 12:40:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید کے ریٹ ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3900 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی 4300 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار کے ریٹ ملتان منڈی میں گنگا اور لائن وغیرہ 282 جبکہ پرولائن کے ریٹ 308 کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ سدا بہار جوار کے ریٹ ملتان منڈی میں 5200/5300 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
May 08 2023 12:39:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی کے ریٹ 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ایرانی گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 20500/21000 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ کوئٹہ منڈی میں ایرانی دھنیا ٹکڑا کوالٹی کے 14100/14200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott