Desi Chickpeas | کالا چنا
May 17 2025
May 02 2023 13:57:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں سی ایچ کےایم کوالٹی کے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جو جہاز لگا تھا تقریباً فارغ ہو گیا ہے۔ اب دوسرا جہاز پورٹ پر مئ کی آخری تاریخوں یا جون کی پہلی تاریخوں میں آے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بکنگ 585 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جون جولائی شپمنٹ کے۔ جو کراچی آکر تقریباً 181 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ 284.50 روپیہ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی نظر آرہی ہے جبکہ آسٹریلین مارکیٹ میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال پاکستان نے تقریباً 1 لاکھ ٹن کے قریب بکنگ لی ہے آسٹریلیا سے جبکہ پاکستان کو مزید بکنگ کی ضرورت ہے کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی اگلی آنے تک ہمیں تقریباً 4.5 سے 5 لاکھ ٹن چنا درکار ہے جبکہ ہم نے ابھی تک 1 لاکھ ٹن کی بکنگ کرائ ہے مزید 3.5 سے 4 لاکھ ٹن ضرورت ہو گی۔ فل الحال پاکستان ہی آسٹریلیا سے خریداری کر ہے۔ جیسے ہی دبئی اور بنگلہ دیش وغیرہ آسٹریلیا سے خریداری شروع کریں گے آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی مزید گرم ہونے کے امکانات ہیں .
May 02 2023 13:51:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من تیز اوپن ہوئی ہے اور 8700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمارے کچھ دوستوں نے مونگ کی کاشت کے علاقوں میں سروے کیا ہے امید ہے جون پہلے ہفتے میں ہاڑو مونگ کی فصل تھوڑی تھوڑی شروع ہو جاے گی۔ .
May 02 2023 13:47:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے اپریل کے تقریباً زیادہ تر سودے سیٹلمنٹ ہو گئے ہیں۔ جیسے ہی سیٹلمنٹ مکمل ہوئی ہے مارکیٹ فورأ بڑھ گئی ہے اور 10450 میں کام ہوا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
May 02 2023 13:44:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200/300 روپیہ تیز ہوا ہے اور 17900/18000 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 17800 جیسے بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 02 2023 13:44:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 3350 روپیہ من جبکہ تھل لائن پر 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ نئی فصل آنے میں ابھی بہت وقت پڑا ہوا ہے .
May 02 2023 13:35:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی کے ریٹ 100 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 13600 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ کے ریٹ 1085 ڈالر فی ٹن موصول ہوے ہیں جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 284.50 کی سطح پر ہے۔ 1085 ڈالر والا ماش کراچی آکر تقریباً 13485 روپیہ من تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ ماش ثابت میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 02 2023 13:31:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہےحاضر جے ڈی ڈبلیو 10350 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کےسودوں کے 11200 جیسے حالات ہیں۔ فل حال اپریل کے سودے کٹ رہے ہیں۔ .
May 31 2022 13:00:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8600 فیصل آباد 8850 جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش بھی 8850 پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
May 31 2022 11:41:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 218 برما وی 2 کوالٹی 219/220 برما وی 7 کوالٹی 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 229/230 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ رشین سفید چنا 230/35 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما اور رشیا کے مالوں میں کلیرنگ کے مسائل ہیں۔ تاہم نیچے گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہے۔ جہاں کہیں بڑی آرئول آئ مارکیٹ کمزور ہو سکتی ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم کراچی مارکیٹ میں مال نہیں ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 280 کینیڈا 8/9 ایم ایم 280/90 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/50 جیسے حالات ہیں۔ آج مہینے کی آخری تاریخ تھی۔ مارکیٹ میں کم کام تھے۔ زیادہ تر لوگ پیمنٹس وغیرہ میں ہی مصروف تھے .
May 31 2022 10:55:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل شام کے اوقات میں 11500/12000 پر مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
May 17 2025
May 17 2025
May 17 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott