Millet | باجرہ
May 24 2025
May 24 2023 10:48:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 500 روپیہ کوئنٹل بہتر اوپن ہوا ہے اور 18000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 18500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ یک دم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم ہو گئ تھی اس لیے جیسے ہی تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ .
May 24 2023 10:30:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7100 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئ مونگ 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مال مل جاتا ہے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
May 24 2023 10:22:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 171.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7075 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 288.70 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
May 23 2023 18:21:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
May 23 2023 18:16:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں 1000 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 17500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 18000 جیسے بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال گوارہ میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس سال گوارہ کے ریٹ 8500 روپیہ کوئنٹل سے اسٹارٹ ہوے تھے اور 20500 تک ٹریڈ ہو گیا تھا۔ یہ سال انویسٹرز کیلئے انتہائی بہترین سال تھا۔ اس وقت گوارہ کی مارکیٹ ٹھنڈی ہے کیونکہ جولائی اگست ستمبر جوکہ مون سون بارشوں کا سیزن کہلاتا ہے اور اس سیزن میں گوارہ کی کاشت ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں بھی مون سون جب کہ انڈیا میں بھی مون سون میں ہی گوارہ کاشت ہوتا ہے۔ اس لئے اب گوارہ کی مندہ تیزی بارشوں کے سر پر ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گوارہ کی کاشت چونکہ ہندوستان اور پاکستان میں بارانی علاقوں میں ہی ہوتی ہے اس لئے مندہ تیزی والے بارشوں کے بعد ہی تخمینہ لگائیں گے کہ کیا کرنا چاہئے۔ فل الحال گوارہ میں پرافٹ ٹیکنگ کر لینی چاہیے۔ .
May 23 2023 18:00:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 3500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دو تین دن سے گاہکی بہت اچھی ہے۔ تھل لائن بھی گرم نظر آرہی ہے اور 8850/8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دیسی باجرہ مون سون کے سیزن یعنی جولائی اگست ستمبر میں چارہ کی کاشت میں بھی اچھی خاصی لاگت ہوتی ہے۔ جیسے ہی سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشیں شروع ہونگی اچھی گاہکی نکلنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق قصور کی نئی فصل اگست کے آخر یا پھر ستمبر میں آتی ہے۔ جبکہ لالہ موسیٰ اور تھل لائن کی فصل 15 اکتوبر کے بعد شروع ہوتی ہے۔ ابھی نئی فصل آنے میں وقت کافی ہے۔ آج دوسرا دن ہے لالہ موسیٰ لائن پر بھرپور گاہکی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی لائن پر کچھ ٹریڈرز اور اسٹاکسٹ سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاں گاہکی نکلی وہاں باجرہ مزید تیز ہو جائے کیونکہ مال اب انتہائی مضبوط ہاتھوں میں رہ گیا ہے۔ بعض ماہرین عندیہ دیتے ہیں کہ ہو سکتا ہے باجرہ جلد 4000 روپیہ من کے لیول کو ٹچ کر جاے۔ .
May 23 2023 17:23:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 205/6 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کل آسٹریلیا سے ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگنا ہے جس میں تقریباً 11000 ٹن نپر مسور ہے۔ یہ جہاز 665 ڈالر میں بک ہوا تھا اور بعد میں ریسیل میں 700 سے 710 ڈالر فی ٹن تک کام ہوے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت آسٹریلیا سے بکنگ 690 ڈالر فی ٹن جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 217 تک پڑتا ہے۔ جبکہ کینیڈا سے بکنگ 720/30 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 226 تک پڑتا ہے۔ کینیڈا سے لمبی چوڑی بکنگ نہیں ہے صرف آسٹریلیا والے مال کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی انتہائی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید انتہائی کمزور ہو گئی ہے۔ گرمیوں کے سیزن میں دالوں کی زبردست ڈیمانڈ ہونی چاہیے لیکن گاہکی اس طرح کی نہیں نکل رہی جس طرح کی ہونی چاہیے۔ تاہم مسور ان ریٹوں سے مندہ نہیں لگتا جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر بکنگ مندہ ہو جائے پھر الگ بات ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا میں کاشت اچھی ہے۔ آسٹریلیا کی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہوتی ہے جبکہ کینیڈا کی فصل ستمبر میں آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ میں بھی مسور کاشت ہوتی ہے گوکہ آسٹریلیا اور کینیڈا جتنی فصل نہیں ہوتی پھر بھی رشیہ کی فصل اگست میں شروع ہو جاتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسور کی فصلیں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ سننے میں آ رہی ہے۔ لیکن انٹر نیشنل مارکیٹ کی فصلیں دو تین ماہ بعد شروع ہونگی۔ .
May 23 2023 17:06:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 13850 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں کیونکہ برما سے بکنگ کے ریٹ 1130 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 14200 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر شام کے اوقات میں 288.50 پہ کلوز ہوا ہے۔ اور ڈالر میں بھی تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ماش ثابت کے بھاؤ بھی تیز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ .
May 23 2023 16:58:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت پرانی کے ریٹ فیصل آباد مارکیٹ میں 7100 روپیہ من تک ہیں۔ جبکہ نئی ہاڑو مونگ ثابت کے بھاؤ 6900 روپیہ من تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ اگست میں تھل کی مین فصل بھی شروع ہو جاے گی۔ کاشت بہت اچھی سننے میں آ رہی ہے۔ تاہم جولائی اگست ستمبر مون سون بارشوں کا سیزن ہوتا ہے اس لئے ہمیں بارشوں پر لمحہ بہ لمحہ دھیان رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر کوئی ضرورت سے زیادہ بارشیں نہ ہوئیں تو فصل بہت اچھی آئے گی۔ اور اگر بارشیں زیادہ ہوئیں اور سیلابی صورتحال بن گئی پھر صورت حال الگ ہو گی۔ ٹیم پاک کموڈیٹیز کی پوری کوشش ہے کہ آپ کو بارشوں کی صورتحال سے مکمل باخبر رکھا جائے۔ جیسے جیسے صورت حال تبدیل ہو گی آپ کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ .
May 23 2023 16:46:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی سی ایچ کے ایم کوالٹی 173 جبکہ نمبر ون کوالٹی 175 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ 550 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں سی ایچ کے ایم کے۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 173 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل ایک جہاز تقریباً 24000 ٹن کا پورٹ پر لگ رہا ہے۔ اس جہاز میں جنہوں نے 120 فیصد رقم دے کر ایل سی کھولی ہوئی تھی ان کو تو بنک سے ڈالر ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم جن لوگوں کی ایل سی ون آف سسٹم کے بغیر کھلیں ہوئیں ہیں ان کو بنکوں سے ڈالر کی دستیابی فراوانی سے نہیں ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے جہاز کسٹم کے بانڈڈ گودام میں جاے گا پھر جیسے جیسے ڈالر ملیں گے مال کلیئر ہو گا۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 288.50 روپیہ تک کلوز ہوا ہے۔ جن ایمپورٹرز کو ابھی تک ڈالر نہیں ملے ان کو نہیں پتا کہ ان کو کس ریٹ کا پڑتا ہے کیونکہ جس دن ڈالر ملنے ہیں اسی دن طے ہونا ہے کہ کس ریٹ میں پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اگر انٹر بنک میں ڈالر جمپ کر گیا ساتھ ہی کالا چنا بھی تیز ہو جائے گا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ 173/74 والے ریٹ اب چھوٹے ریٹ میں ہی شمار ہونگے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott