Clover Seed | برسیم
Sep 01 2025
Jun 02 2025 13:43:38 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سینٹرل پنجاب سائیڈ نون شوگر ملز مارکیٹ تیز ہے اور 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جوہر آباد بھی 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ العریبیہ 16750 یونیکول 16725 رمضان 16725 سفینہ 16710 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ المعیز 2 کے 16675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 16800 سویرہ 16825 کمالیہ 16675 جھنگ سائڈ سورج 16675 جیسے ریٹ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے جے ڈی وغیرہ کا 16500 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ زیریں سندھ میں سانگھڑ آباد گار میر پور خاص مہران فاران 16675 جیسے ریٹ ہیں۔ جون کے سودوں کے 17150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں بہتری ہی ہے۔ مندہ نہیں ہے۔ تاہم ٹریڈرز ساتھ ساتھ کیش ڈیو کر دیتے ہیں یعنی کے ایڈوانس خرید کر اگلہ مہینہ کر کے بیچ دیتے ہیں۔ جب سے سیزن شروع ہوا ہے ہر مہینے کا فرقہ 5/6 روپے کا چل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ملوں میں 31 مئ تک کے مطابق 30.5 لاکھ ٹن تک کا اندازہ ہے بقایا چینی کے سٹاک کا۔ .
Jun 02 2025 13:24:27 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم ہے اور 222.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ بھی 10 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 02 2025 13:23:34 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان سے بکنگ کے ریٹ 1600 ڈالر جبکہ انڈیا سے 1700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاکستان سے ایکسپورٹ میں تھوڑی بہت ڈیمانڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ہلدی کی بیجائیاں شروع ہیں جب کے ایریا پچھلے سال جتنا ہی متوقع ہیں جو کہ 2.9 لاکھ ہیکٹیر سے 3.0 لاکھ ہیکٹیر تک متوقع ہے۔ انڈیا میں اس سال مون سون بھی کافی جلدی شروع ہوگیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا کی ہلدی کا سب سے بڑا خریدار بنگلا دیش ہے جبکہ انڈیا اور بنگلا دیش کے تنازعہ کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مارچ 2025 میں بنگلا دیش نے 15096 ٹن تک ہلدی امپورٹ کی ہے جو کہ سال 2024 کے مارچ کے مقابل 13٪ کم ہے جبکہ یو اے ای کی امپورٹ بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے تاہم پاکستان سے ہلدی کی ایکسپورٹ میں تھوڑی بہت ڈیمانڈ رہے گی۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 02 2025 12:47:37 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22500/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شہزادی کوالٹی 13500 جبکہ مورو کے مال کے 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 32000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ عید کے بعد نئے مالوں کی آمدن شروع ہو جائے گی فصل دیکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 02 2025 12:37:19 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 300 روپیہ من مارکیٹ تیز اوپن ہوئی ہے اور 5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 5700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال تو شارٹ ہیں جسکی وجہ سے ٹریڈرز ریٹ تیز مانگتے ہیں جبکہ گاہکی نہیں ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 02 2025 12:25:19 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 16200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 16000 تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نہ کھل کر گاہکی ہے نہ کھل کر بیچ ہے۔ .
Jun 02 2025 12:24:13 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں لوڈ میں 4050 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 02 2025 12:12:38 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10500/550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے 850 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں گاہکی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ انڈیا کی ڈیمانڈ کی کمی ہے۔ انڈیا نے اپریل میں 20000 ٹن ماش خریدا ہے برما سے۔ انڈیا میں سمر کراپ شروع ہو گئ ہے جس کی وجہ سے امپورٹ میں ڈیمانڈ کم ہوئ ہے۔ انڈیا مدیھہ پردیش کے علاقے جبلپور میں ماش کی آمدن شروع ہے۔ بازار 300/400 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور لوڈ میں 6300 سے 6550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز مال بیچ کر پیچھے سے بک کروا لیتے ہیں۔ .
Jun 02 2025 12:11:31 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 11500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی نہیں ہے۔ جہاں گاہکی نکلی بازار تیز ہو جائے گا۔ .
Jun 02 2025 12:02:30 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 400/500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اور مارکیٹ دوبارہ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott