Sugar | چینی
Aug 15 2025
Aug 27 2022 11:01:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7250 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی 176 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے سماجی تنظیمیں دالیں خرید رہی ہیں۔ جبکہ گورنمنٹ آف سندھ بھی دالیں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں اس وقت 25/30 ہزار بوری کے لگ بھگ مال ہے۔ جبکہ 10 سے 15 ستمبر تک فالکن بریج کا ایک جہاز کراچی آنے گا اس میں صرف 5/6 ہزار ٹن چنا ہے۔ بقایا اس میں مسور نپر ہے جو پہلے انڈیا جا کر اتارے گا پھر پاکستان آنے گا۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ لوکل مارکیٹ اگر گاہکی بمپر رہی تو بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Aug 27 2022 10:56:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجرخان کوالٹی 3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔نیچے گاہکی سست ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 27 2022 10:38:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6700/6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدرآباد میں 6650/6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ تھل لائن پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس کی وجہ سے میانوالی اور بھکر کے علاقوں میں بھی سیلاب کی پیشگوئی متوقع ہے۔ کچے کے علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جس سے فصل کو مزید نقصان کا امکان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق برازیل سے بی گریڈ مونگ 750 ڈالر تک کام ہوے تھے جبکہ ارجنٹائن سے نمبر ون کوالٹی 8000 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایمپورٹرز مزید خریدار تھے لیکن ارجنٹائن سے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تیز نظر آرہی ہے۔ جب کہ لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ ارجنٹائن مونگ 800 ڈالر والی 7600 روپیہ من تک پڑتی ہے تاہم اسکی کوالٹی اتنی اچھی ہوتی ہے کہ اس کا آج کی تاریخ میں بھی کراچی 8000 تک گاہک بن سکتا ہے۔ ابھی جو بکنگ ہو رہی وہ تین ماہ بعد پاکستان آنے گی۔ لوکل میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ حکومت سندھ یوٹیلیٹی اسٹورز سے اور لوکل مارکیٹ سے دالیں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ سیلاب متاثرین اس وقت بے یارو مددگار ہیں۔ اس کے علاقوں سماجی تنظیمیں بھی راشن وغیرہ خرید رہی ہیں جس کی وجہ سے ڈیمانڈ مزید زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ستمبر اکتوبر نومبر تک 450000 ہزار بوری کی لاگت ہونے کے امکانات ہیں۔ مونگ کی فصل اتنی زیادہ ڈیمیج ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سارا سال ایمپورٹ پہ گزارہ کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے ایمپورٹرز بکنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان کی گاہکی کی وجہ سے ارجنٹائن اور برازیل دونوں ممالک کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Aug 27 2022 10:21:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11100/200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی کا بھرپور گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 8/10 دن کے بعد کوریا کا ٹینڈر بھی آ رہا ہے۔ چونکہ انڈیا میں ریٹ کافی زیادہ ہے وہاں 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جو کہ پاکستانی کرنسی میں 13790 روپیہ من بنتا ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شائد ٹینڈر پاکستان سے منظور ہو جائے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان میں لوکل اسٹاکسٹ بھی خریدار بننا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Aug 27 2022 10:13:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 80% سفید 400/500 تیز ہوا ہے اور 9600/9700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی بھی تیز ہوا ہے اور 10300/400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شارٹ کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 27 2022 10:06:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2900/3000 پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان۔ ڈیرہ غازی خان۔ دادو جوہی اسی طرح سندھ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے کاشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم جب پندرہ دن موسم کھلے گا تب اندازہ ہو سکے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال دیسی جوار کی کاشت نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 2300/2500 تک کام ہو رہے ہیں جبکہ نئی جوار 2700/2800 تک کام ہو رہے ہیں۔ نئی جوار اسٹاکسٹ لے رہے ہیں۔ جبکہ پرانی جوار بیجائ میں جا رہی ہے۔ .
Aug 27 2022 10:03:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2100/25 روپیہ من جبکہ تھل لائن 5500/5600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے ملا جلا رجحان ہے .
Aug 26 2022 15:23:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی مال 2/3 روپیہ کلو بہتر ہے اور 232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 233/34 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ وی 7 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لوکل مارکیٹ میں رشین چیکو اچھے مال کے 260 روپیہ کلو تک ہے۔ رشین چیکو مالکم ہیں۔ بیچنے والے اپنا ریٹ مانگتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں چنوں کی ڈیمانڈ اچھی ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔۔ اسٹریلیا 6/7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 250/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 265/270 ارجنٹینا 8 ایم ایم 265/270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 12 ایم ایم 360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 360/365 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 26 2022 15:16:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/1.5 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور174.5/175 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں کریکشن آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 615 ڈالر ہے نمبر 1 کوالٹی جو کراچی پورٹ پر 147.80 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لوکل میں پڑتے سے کافی اوپر ریٹ ہیں۔ .
Aug 26 2022 15:04:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ اگلے دنوں میں نیچے دالوں کی اچھی گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ڈر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott