Sugar | چینی
Aug 15 2025
Aug 27 2022 16:17:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 200/300 نرم ہوا ہے اور 11800 تک کام ہوے ہیں۔ پرانا برسیم 9700 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی کمزور ضرور ہے لیکن آج ملتان منڈی میں ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ .
Aug 27 2022 16:12:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 113.5 تک کام ہوے ہیں۔ 114 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ییلو پیس کی دال کی بمپر ڈیمانڈ دیکھنے میں آئی ہے۔ تیری کا رجحان ہے۔ .
Aug 27 2022 16:10:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 215/20 روپیہ کلو جبکہ نپر مسور 213 روپیہ کلو پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر کام ہوے ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے البتہ فیصل آباد منڈی میں بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے .
Aug 27 2022 16:07:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 10000 تک کام ہوے ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 10400 تک کام ہوے ہیں۔ دال ماش کی بھرپور ڈیمانڈ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 27 2022 16:02:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7000 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ ریٹیل میں دال کی گاہکی بھرپور ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں میانوالی کے علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔ فصل کو زبردست قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب برازیل مونگ بی گریڈ 30 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 780 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ ارجنٹائن بھی 50 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Aug 27 2022 15:59:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 75/100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7325/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 181 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ ریٹیل میں دال کی گاہکی بھرپور ہے۔ .
Aug 27 2022 15:55:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 23000 تک کام ہوے ہیں۔ جام پور کوالٹی بھی 20000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ کے ٹریڈرز بھرپور خریدار ہیں۔ اگر بیچ ہو تو 5 ماہ کی پیمنٹ پر 24000 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال کراچی کی بڑی بڑی مصالحہ جات کمپنیوں کو بھی فیصل آباد سے ہی مال لینا پڑے گا۔ نیشنل مصالحہ۔ شان مصالحہ اور مہران مصالحہ جات والے بہت بڑے خریداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس دفعہ تو سندھ کی مرچ بارشوں نے تباہ کر دی ہے ورنہ سیزن میں صرف دو ماہ یعنی 1 ستمبر سے 30 اکتوبر میں 1500 گاڑی صرف مصالحہ جات کمپنیاں مرچ لیتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے چونکہ انڈیا سے پڑتا بہت مہنگا ہے اس لئے جہاں مصالحہ جات کمپنیوں کی گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ گھوم جاے گی۔ مصالحہ جات کمپنیوں کے علاؤہ کراچی کے جوڑیا بازار میں 3000 بوری فروخت ہوتی ہے روزانہ۔ جوں ہی کراچی خریدار بنا مارکیٹ اور تیز ہو جائے گی۔ .
Aug 27 2022 13:33:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 37000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 27 2022 13:26:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوا ہے ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 27 2022 13:07:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہےپرانے مال بھی 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شیخوپورہ منڈی میں پکے دڑے 13000/14500 روپیہ من جیسے حالات ہیں بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott