Sugar | چینی
Aug 13 2025
Aug 18 2022 10:37:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا مارکیٹ میں 6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ 156/157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے تاہم مجموعی طور پر ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ بکنگ کل کمزور ہوئ ہے اور 585 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 136.78 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 215.5 روپیہ کلو تک ہےامپورٹ میں۔ .
Aug 18 2022 10:29:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6300/6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئ مونگی کے 6000 جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ حیدر آباد منڈی شدید بارش کےباعث بند ہے۔ فل جال مارکیٹ میں گاہک ہے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 17 2022 16:25:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 11200 تک کام ہوے ہیں دوکاندار حضرات کئی دنوں تک خریداری نہیں کر رہے تھے ہر کوئی ڈالر کا انتظار کر رہا تھا کہ ڈالر مندہ ہوگا تو خریداری کریں گے۔ آج جیسے ہی انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا لوکل مارکیٹ میں بھی گاہک بن گیا اور 11200 تک کام ہوے ہیں۔ آج مصر سے بھی 15/20 کنٹینر کا کام ہوا ہے۔ 25 اگست والے جہاز میں 1110 3 ستمبر والے جہاز میں 1115 اور 11 ستمبر والے جہاز میں 1120 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Aug 17 2022 16:20:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 1000 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 16500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کو تقریباً 2000 بوری کا 18500 میں کام ہوا تھا 4 ماہ پیمنٹ پر تاہم اسوقت کوئی بیچ نہیں ہے۔ سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں آج بھی بہت بارش ہوئی ہے جبکہ رات کو اس سے بھی زیادہ خطرناک بارش کے امکانات ہیں۔ سندھ میں مرچ کی فصل کو شدید نقصان ہے۔ مارکیٹ اس وقت انتہائی گرم ہے ماہرین کا خیال ہے کہ جس طرح بیچ چند ہوئی ہے لگتا ہے کہ جلد 20000 روپیہ من کے لیول کو ٹچ کر سکتی ہے۔ .
Aug 17 2022 16:16:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے وقت اگست کے سودے 7795 تک کام ہو گئے تھے تاہم اسوقت دوبارہ 15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 7780 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر میں 7750 جیسے حالات ہیں۔ حمزہ شوگر ملز کا صبح کی پیمنٹ پر 7740 میں کام ہوا ہے۔ دم خم نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Aug 17 2022 16:07:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 106.5 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 107 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شام کے اوقات میں انٹر بنک میں ڈالر 216 تک پہنچ گیا جسکی وجہ سے کافی اچھی گاہکی دیکھنے میں آئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Aug 17 2022 16:05:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں سوڈان کوالٹی 208 برما وی ٹو 212 جبکہ وی 7 222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو 235/240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 245/250 ارجنٹیا 8ایم ایم 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم دن کو 292 روپیہ کلو کی مارکیٹ تھی تاہم ابھی دوبارہ 298 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر انٹر بینک میں بہتر ہوا ہے۔ انڈیا 12 ایم ایم 340 جبکہ امیریکا 9 ایم اہم 350 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 17 2022 15:57:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2050/75 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 5400/5500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج قصور منڈی میں 10 ٹرک کی آمد تھی 2050/2100 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیڈ ملز والے قصور کا نیا باجرہ لینا شروع ہو گئے ہیں۔ آج لاہور کی فیڈ ملز میں 2250/75 تک کام ہوے ہیں۔ تاہم فیڈ ملز 50/60 دن کی پیمنٹ پر مال لیتی ہیں۔ گوجرہ منڈی میں آج 150 توڑنے کی آمد ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیڈ ملز کے ایک سپلائر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملرز صرف نیا باجرہ خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن اور تھل لائن کا پرانا باجرہ میں اتنی دلچسپی نہیں لیتے۔ .
Aug 17 2022 15:53:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 80 % سفید 9500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں تھل پنجاب کی منڈیوں میں جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 9600/9800 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 17 2022 15:51:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2900/3000 رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان 180/90 سے 220 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ پرانی 2500/2600 جبکہ نئی جوار 2800/50 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott