Clover Seed | برسیم
Aug 16 2025
Aug 24 2022 10:05:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کام کاج سست ہے کیونکہ حیدرآباد میں شدید بارشوں کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہیں۔ دوسری جانب بکنگ تھوڑی کمزور ہوئی ہے اور 1035 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 219.5 کی سطح پر پہنچ گیا ہے .
Aug 24 2022 10:01:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6500/6600 جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن پر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ .
Aug 24 2022 09:59:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 75 روپیہ من تیز اوپن ہوا ہے اور 7075 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان 7000 جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی 2/3 روپیہ کلو تیزی کے ساتھ 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 219.50 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Aug 23 2022 17:24:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11000/11200 روپیہ من جیسے حالات ہیں اچھے مالوں کے۔ شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Aug 23 2022 17:03:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 11500 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ پرانا برسیم 9500/9800 جیسے حالات ہیں بکنگ 1120 ڈالر ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Aug 23 2022 16:59:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوبی پنجاب کی ملوں میں فل الحال لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد وغیرہ کے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ تاہم اگست کے سودے 7805 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں ایس جی ایم شوگر ملز 7770 جیسے حالات ہیں جبکہ ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 7790 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ کی ملوں سے لوڈنگ ہورہی ہے۔ شام کے اوقات میں مارکیٹ 20/25 روپیہ کوئنٹل کمزور تھی۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ .
Aug 23 2022 16:57:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ ڈنڈی کٹ فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں جبکہ 4/5 ماہ کی پیمنٹ پر 22000/23000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بہت زیادہ بارشیں ہو رہی جبکہ آج رات 9 بجے سے کل دوپہر دو بجے تک لگا تار بارش کی پیشگوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں مرچ کی فصل تقریباً ضائع ہو گئ ہے۔ کوئ قسمت والا بندہ ہی ہو گا جس کی مرچ بچی ہو۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ ڈنڈی والا مال 3600/3700 ڈالر ہو گیا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ صنم کوالٹی 4500 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈنڈی والا مال 40000 کا پڑتا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ 47000 کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے مرچ کا بیج نمبر دو کوالٹی 780 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9700 تک پڑتا ہے جبکہ نمبر ون کوالٹی 1090 ڈالر والا 12500 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں مرچ کے ریٹ تیز ہونگے گے پاکستان کے ایمپورٹرز مرچ کے بیج کی بکنگ دھڑا دھڑ کرائیں گے اور آہستہ آہستہ مرچ کا بیج بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ سن 2020 میں مرچ کی فصل جب بارشوں سے تباہ ہوئی تھی تو دو ہزار کنٹینر ایمپورٹ ہوے تھے انڈیا سے جس میں صرف 400 کنٹینر بیج ایمپورٹ ہوا تھا۔ ہم نے کئی دفعہ دیکھا ہے جب پاکستان کے ایمپورٹرز بیج کی بھرپور بکنگ کراتے ہیں تو انڈیا میں بیج ہی شارٹ ہو جاتا ہے۔ اس دفعہ 2020 سے بھی کئی گنا زیادہ شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے پڑتا بہت مہنگا ہے۔ ابھی بھی پاکستان میں مرچ 20000 ہے جبکہ انڈیا سے پڑتا 48000 کا ہے۔ .
Aug 23 2022 16:50:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا شام کے اوقات میں2 روپیہ کلو مزید بہتر ہوا ہے اور سوڈان کوالٹی 225 وی 2 227 جبکہ وی 7 237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی 245 جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 248 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں مزید تیز ہوا ہے اور 218.50 پیسے جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 250/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں.۔ انڈیا 8 ایم ایم کے 265 ارجنٹینا 8 ایم ایم کے 265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 307 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم تیز ہوا ہے اور 350/360 جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 23 2022 16:38:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن شام کے اوقات میں 2100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ قصور منڈیمیں بھی 2100/50 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ تھل منڈیوں میں 5500/5600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے. .
Aug 23 2022 16:33:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80/20 کوالٹی کے 9400 70/30 کوالٹی 9200 جبکہ 50/50 کوالٹی 9000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھرپارکر کوالٹی مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے اور 9800 روپیہ جیسے حالات ہیں کراچی 93.310 کلو کے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott