Sugar | چینی
Aug 15 2025
Aug 20 2022 16:47:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ پیسائ کوالٹی 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد منڈی میں 16500 میں کافی کام ہوے ہیں تاہم اچھی کوالٹی کی بیچ نہیں ہے۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 18500/19000 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 19000 سے کم نہیں ملتی۔ اسکے علاوہ پاک کموڈیٹیز کی سندھ لائن پر کافی لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے تو انکا کہنا تھا کہ مرچ کو بیت بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ بعض لوگ تو کہتے ہیں کہ مرچ کی فصل کو 80/85 فیصد نقصان ہوا ہے۔ تاہم صحیح اندازہ چند دن ٹھہر کے ہوگا۔ تاہم فیصل آباد منڈی میں کام کاج بہت ہو رہے ہیں اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 20 2022 16:43:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 80/20 کوالٹی 9500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ 70/30 کوالٹی 9400 جبکہ 50/50 کوالٹی 9200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 9600/9700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Aug 20 2022 16:37:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل مندہ ہوئی ہے اور 7675 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اگست کے سودے 7690/95 تک ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 20 2022 16:35:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان شام کے اوقات میں 2900/3000 رکی ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے۔ہائبرڈ جوار ملتان 180/90 سے 220 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔۔ نیچے گاہک نہیں ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ پرانی 2500/2600 جبکہ نئی جوار 2800/50 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے .
Aug 20 2022 16:27:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2100 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ تھل لائن بھی 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 5500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور لائن کا مال فیڈ ملیں لے رہی ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر بھی فیڈ ملز والے تھوڑے تھوڑے خریدار بنے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے البتہ لالہ موسیٰ لائن کا مال ابھی تک ملوں نے نہیں خریدا۔ .
Aug 20 2022 16:25:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مزید بہتر ہے اور سوڈان کوالٹی 220/222 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ برما وی 2 کوالٹی 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 220 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ جبکہ وی 7 کوالٹی 230/235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 2/3 روپے بہتر ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے گاہکی بہت اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ رشین چیکو ریگولر کوالٹی کے 240 اسٹریلیا 6/7/8 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 265/270 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ارجنٹینا 8 ایم ایم 265/270 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 20 2022 16:03:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوئی ہے اور 108.5 جیسے حالات ہیں خریدار 108 کا بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں صرف بارشوں کی وجہ سے کراچی کی ملیں بند تھیں۔ تاہم جہاں موسم کھلا ڈیمانڈ اچھی نکلنے کے امکانات ہیں۔ بکنگ 455 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 108 تک پڑتا ہے۔ .
Aug 20 2022 15:56:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے۔ پورٹ کا لوز (کھلا) مال 200 میں مل جاتا ہے جبکہ پیک مال پہنچنے کی پیمنٹ پر 204/5 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور پورٹ کا مال 196 جبکہ پیک مال 200 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ فل الحال کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 20 2022 15:53:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 10000 روپیہ من کا خریدار ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ دال کی ڈیمانڈ بہت زبردست ہے۔ بڑی منڈیوں میں دال ماش کی شارٹیج سننے میں آ رہی ہے۔ بکنگ 1060 ڈالر ہے جو کراچی آکر 9935 تک پڑتا ہے۔ .
Aug 20 2022 15:43:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 6450 جیسے حالات ہیں۔ حیدرآباد میں بھی 6400/50 جیسے حالات ہیں تاہم کھل کر بیچ سامنے نہیں ا رہی ہے 45/50 دن پیمنٹ پر 6700 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے چند دوستوں نے گزشتہ روز مونگ کی علاقوں کا سروے کیا تو معلوم یہ ہوا کہ ڈسٹرکٹ بھکر میں بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ فصل کو نقصان ہوا ہے۔ جبکہ میانوالی کی فصل اچھی 80/85% کھیتوں میں کھڑی ہے آئندہ دنوں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے جس سے نقصان مزید ہو سکتا ہے۔ بھکر ضلع میں 35/40% فصل کھیتوں میں ہے جبکہ ضلع لیہ کی فصل تقریباً سنبھالی جا چکی ہیں ہے۔ مجموعی طور پر فصل کے حالات اچھے نہیں ہیں جو کھیتوں میں کھڑی ہے بارشوں سے مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ برازیل کی بی گریڈ مونگ 750 ڈالر ہے۔ نمبر ون کوالٹی 810 ڈالر ہے۔ جبکہ ارجنٹائن کی مونگ 850/880 ڈالر ہے۔ 750 والی 7050 روپیہ من تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں اگر مزید بارشیں ہوتیں ہیں تھل لائن پر تو بڑی سپیڈ کے ساتھ بکنگ شروع ہو جاے گی۔ جب بکنگ سپیڈ کے ساتھ ہوتی ہے تو برازیل کے ریٹ بھی بڑھ سکتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott