Lentils | مسور ثابت
Aug 30 2025
Aug 02 2023 22:01:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شوگر ملز کے ریٹ حاضر میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں جبکہ اگست کے سودے 14000 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 02 2023 18:13:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 18200/300 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق باریک تل 17200/300 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ خریدار کم ہے۔ .
Aug 02 2023 18:09:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 210 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 214 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ کرمسن 225/26 جیسے نرخ سننے میں آ رہے ہیں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تیزی کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا سے نگیٹ کوالٹی کی بکنگ 690 ڈالر ہے لیکن نپر کی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا میں کراپ گڑ بڑ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ ایک آدھ دن میں ان شاءاللہ کینیڈا کی مکمل معلومات اپلوڈ کی جاے گی۔ کیونکہ کینیڈا ابھی کھلے گا۔ .
Aug 02 2023 17:39:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 14700/800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ ریٹ کافی زیادہ ہو گیا ہے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال خریدتا ہے۔ دوسری جانب امپورٹرز نے بھی مال ُبک کروائے ہوئے ہیں۔ جو تھوڑا بہت مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی کھایا پیا جاتا ہے۔ .
Aug 02 2023 17:37:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ جو بھی بیچ آتی ہے سٹاکسٹ اٹھا لیتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی ہیں۔ .
Aug 02 2023 17:12:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور مال 12000 سے 13500 روپیہ من ریٹ ہے۔ شہزادی ڈنڈی والی 10500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 02 2023 17:11:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں نیا مال 13500 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ پرانے مال 11300 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 40 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 1110 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے۔ .
Aug 02 2023 16:54:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید شام کے اوقات میں ملتان منڈی دادو کوالٹی 3200/3300 سبی کوالٹی 3400/3500 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا اور دیگر برانڈ 230/35 جبکہ پرولائن 275/80 روپیہ کلو کی بھاؤ بن گئے ہیں کام کاج نہیں ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں نئی 3800/3900 روپیہ من ریٹ ہے پرچون میں خریدار بہت کم ہے۔مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 02 2023 16:53:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ شام کے اوقات میں 13150/13200 جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے نرخ 13300 روپیہ کوئنٹل ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ڈیلر حضرات کی اتحاد شوگر ملز کی مینیجمینٹ سے بات چیت ہوئی جس میں اتحاد شوگر ملز نے 10 اگست تک مزید ٹائم دے دیا ہے اور شرط یہ رکھی ہے کہ 10 اگست کے بعد 20 روپیہ بوری جرمانہ عائد ہو گا۔ البتہ انشورنس کے چارجز وہ پورے اگست کے 50 چارج کئے جائیں گے۔ یعنی انشورنس کے چارجز میں کوئی چھوٹ نہیں ہے صرف لفٹنگ کی تاریخ میں 10 اگست تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 13950 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز اپنے صارفین کو مطلع کرتی ہے کہ 10 اگست سے پہلے پہلے اتحاد شوگر ملز سے مال وڈ کروا لیں۔ جے ڈی ڈبلیو نے بھی 7 اگست کا ٹائم دیا ہوا ہے۔ جن لوگوں کے پاس جے ڈی ڈبلیو کے مال 31 مئی سے پہلے خریدے ہوے ہیں۔ وہ بھی مال لفٹ کرا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان ہے ماہرین کہتے ہیں کہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کے سودے فروخت کر کے کسی دوسری مل کا مال ہاتھ میں رکھیں کیونکہ آنے والے دنوں میں زبردست قسم کی تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Aug 02 2023 16:47:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 10 روپیہ کلو مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور سفید مال کے 260 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ گولڈن مال 280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ پیمنٹ کا بحران بھی نظر آ رہا ہے۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 265 جبکہ گودام 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے اور 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا سے مال انتہائ ناقص آئے ہیں۔ اسٹریلیا مالوں کا گاہک نہیں بنتا۔ کینیڈا 8/9 325/330 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 امیریکا 9 ایم ایم 445 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کا۔ باریک چنوں کی مارکیٹ کمزور ہے جبکہ موٹے چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 30 2025
Aug 30 2025
Aug 30 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott