Sesame | تل
Aug 27 2025
Aug 01 2023 14:43:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ شام اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئے ہیں اور 12575 تک سودے ہوے ہیں۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو 12660 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز نے یکم اگست سے جرمانہ عائد کرنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے دونوں ملوں کے ریٹ میں فرق ہو گیا ہے۔ اگست کے سودے 13475 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 01 2023 13:46:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500/16000 ٹکڑا کوالٹی جبکہ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 20500/21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 01 2023 13:29:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید ایرانی کوئٹہ منڈی میں 88000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ انڈین زیرہ کوئٹہ منڈی میں 86000 روپیہ من ریٹ ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ زیرہ سفید ایرانی فیصل آباد منڈی میں 90000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 01 2023 13:20:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور جولائ 12550 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ .
Aug 01 2023 13:14:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 18500 روپیہ من ریٹ ہے ہائبرڈ مال کا۔ باریک تل 17500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کا ٹینڈر ہوا ہے جس میں پاکستان کے ایکسپورٹرز نے اچھی خاصی مقدار میں مال بیچا ہے 3600 ٹن مال بیچا ہے 2200/2300 ڈالر فی ٹن تک۔ عموماً پاکستان 300/400 ٹن بیچتا تھا اس بار زیادہ مقدار میں بیچا ہے۔ .
Aug 01 2023 12:58:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3200 سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا برانڈ 230/235 جبکہ پرولائن 275/280 برانڈ روپیہ کلو کے بھاؤ بن گئے ہیں کام کاج نہیں ہے۔ سدا بہار جوار ملتان پرانی 3500/3600 روپیہ من جبکہ اوکاڑہ منڈی میں نئی 3800/3900 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانی صاف کر کے 3500/3600 جبکہ ہلکے مال 3200 روپیہ من تک ریٹ پرچون میں خریدار بہت کم ہے۔مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 01 2023 12:55:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی مارکیٹ میں 13800 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانا برسیم 11500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 1150 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ شیخوپورہ منڈی میں 12500 سے 14000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 01 2023 12:49:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19500 روپیہ ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Aug 01 2023 12:42:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی وی آئ پی مال 222 سے 225 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے .
Aug 01 2023 12:20:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مزید مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 14600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال سپلائ کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ آج پیٹرول کی قیمت بھی 20 روپے بڑھی ہے۔ کراچی مارکیٹ سے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott