Sugar | چینی
May 13 2025
Feb 11 2023 22:26:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ رات کے اوقات میں پھر بڑھ گئے ہیں۔ حاضر 8450 جبکہ فروری کے سودوں کا 8685 کا خریدار ہے۔ مارچ 9060/70 کا خریدار ہے۔ فارورڈ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Feb 11 2023 20:39:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 8430 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری 8640/50 جبکہ مارچ 9050/55 کا گاہک ہے۔ حاضر میں پیمنٹ کی تنگی ہے تاہم مارچ کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Feb 11 2023 16:45:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 8450/55 پہ رکے ہوئے ہیں۔ فروری کے سودے 8670/75 جبکہ مارچ کے سودے 9070/75 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 15 تاریخ تک جنوبی پنجاب کی ملوں کے سودے ہیں۔ حمزہ اتحاد اور جے ڈی ڈبلیو جس کی وجہ سے حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم گاہکی بہت ہے مال فروخت بھی دھڑا دھڑ ہو رہا ہے۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو اتحاد الائنس ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی یونائیٹڈ وغیرہ 400 گاڑی کی لوڈنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے 15 تاریخ تک ہو سکتا ہے مارکیٹ تھوڑی پھنس کے چلے لیکن اس کے بعد مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی۔ ان ریٹس میں سودا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر 50 روپیہ کم ہو جائے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ 15/20 تاریخ کے بعد ہو سکتا ہے مارکیٹ زیادہ جمپ کر جاے۔ کیونکہ مارچ کے سودوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ اور مارچ کی کھل کر بیچ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مارچ کا اندازہ آپ یہاں سے لگا سکتے ہیں کہ فروری 8675 ہے اور مارچ کا 400 روپیہ بوری بڑھا کہ گاہک کھڑا ہے یعنی 9070/75 کا گاہک ہے۔ اس لئے حاضر میں مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ باقی روپیہ آٹھ آنہ اوپر نیچے یہ کاروبار کا حصہ ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے .
Feb 11 2023 14:11:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8800 جبکہ بھلوال شوگر ملز 8700 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ العربیہ 8450 رمضان 8450 بھون 8425 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جھنگ شوگر ملز 8425 سفینہ 8450 جبکہ عبداللہ شوگر ملز 8500 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد کسان 8500 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کشمیر 8450 کنجوانی 8500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8500 آر وائ کے 8450 جے ڈی ڈبلیو 8470 یونائیٹڈ اتحاد بھی 8470 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 8450 گھوٹکی 8470 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 8350 جبکہ تھرپاکر 8400 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کے ریٹ 8670/80 جیسے حالات ہیں۔ مارچ 9060 جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 11 2023 12:40:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دن کے اوقات میں 10 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوے ہیں اور 8460 تک کام ہوے ہیں۔ فروری کے سودوں میں 20 روپیہ کوئنٹل کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 8670 کا خریدار ہے۔ جبکہ مارچ کے سودوں کا 9040/50 کا خریدار ہے۔ فل الحال نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بھی بہتر ہے۔ باقی ملوں کی تفصیل کچھ دیر بعد اپڈیٹ کی جاے گی .
Feb 10 2023 21:38:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 8450 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ فروری کے سودوں کی 8665/70 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ 9025 کا خریدار ہے۔ حاضر میں آج کام کاج سست ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم مارچ کے سودوں میں لوگوں کی دلچسپی کافی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ روز جب مارچ 9100 جیسی صورتحال بن گئی تھی تب 17 اپریل کی پیمنٹ پر 9275 تک کام ہو گئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی سینئر ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملیں بند ہونے کی دیر ہے مارکیٹ فورأ گرم ہو جاے گی۔ بلکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیں بند ہوتے ہی مارچ والے ریٹ کہیں حاضر ہی نہ بن جائیں۔ .
Feb 10 2023 14:23:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد چینی سرگودھا زون جوہر آباد نو سیل جبکہ بھلوال شوگر ملز 8700 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ العربیہ 8550 رمضان 8550 بھون 8475 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جھنگ شوگر ملز 8475 سفینہ 8550 جبکہ عبداللہ شوگر ملز 8550 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد کسان 8600 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کشمیر 8550 کنجوانی 8550 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وائ کے 8525 جے ڈی ڈبلیو 8500 یونائیٹڈ اتحاد بھی 8500 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 8475 گھوٹکی 8490 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 8350 جبکہ تھرپاکر 8400 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کے ریٹ 8720 جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 09 2023 20:15:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8725 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کے 9085 جیسے حالات ہیں لیکن مارچ کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج سندھ کی دو شوگر ملز نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے 15000 ٹن مال خریدا ہے۔ انوائس والا مال۔ .
Feb 09 2023 18:33:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو کے بھاؤ مزید تیز ہو گئے ہیں۔ تقریباً 75 روپیہ کوئنٹل کی تیزی کے ساتھ 8425 میں کام ہوا ہے پیر کی پیمنٹ پر۔ خریدار بن جاتا ہے۔ بیچ کم آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودے 8700 تک ہوے ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کا 9050 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ جیسا کہ ہم دو دن پہلے بھی اپنی تحریروں میں لکھا تھا کہ چینی کہ یہی دن ہیں لینے کے۔ سندھ کی ملیں 20 فروری تک بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیریں سندھ میں 20 فروری کے لگ بھگ 10/12 ملیں بند ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لئے جہاں ملیں بند ہونے خبریں آنی شروع ہوئیں وہیں چینی مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 09 2023 17:18:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8355/60 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ بعض ڈیلر 8400 بھی مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ فروری کے 8620/25 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 8980/85 جیسی صورتحال ہے لیکن مارچ کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott