+92 301 5247927
pakcommodities92@mail.com
Feb 20 2025 19:56:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم گزشتہ روز تقریباً 11/12 کنٹینر کا کام ہوا ہے فارورڈ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن پر 20000 روپیہ من تک سودے ہوے۔ پھر اس کے بعد 19800 میں کام ہوے تھے۔ اسٹار اور ضعیم برانڈ کے سودے ہوے ہیں۔ نئ مصری فصل کے۔ جبکہ ڈیلیوری کراچی سے اٹھانی پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بائر آپشن کا مطلب یہ ہے کہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر میں خریدار جب دل کرے پیمنٹ دے کر مال اٹھا سکتا ہے۔ ابھی فصل کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ کاشت تو انڈیا پاکستان میں اچھی ہے۔ لیکن بیج پکنے کے ٹائم ہی صحیح پتا چلے گا۔ تاہم فارورڈ میں سودے ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اس وقت 19800 میں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن مل جاتا ہے۔ جیسے جیسے ہمارے پاس برسیم کی اپڈیٹ آتی جاے گی۔ ہم آپ کو اپڈیٹ فراہم کرتے جائیں گے۔ یہ 2025 کے سیزن کا پہلا سودا ہوا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott