Sugar | چینی
Aug 09 2025
Mar 21 2025 10:01:09 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں تقریباً 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ھے اور 15600 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی سب ایک ہی ریٹ ھے حاضر میں۔ ملوں میں لوڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ھے۔ البتہ جن ملوں کی لوڈنگ ھے ان کا ریٹ 15750 سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ملوں کی عدالت جانے والی خبر میں صداقت نہیں ہے۔ اور بعض کہتے ہیں ملوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ تاہم آج ان شاءاللہ ہماری کوشش ہو گی کہ خبر کی تصدیق ہو جائے۔ چینی کی صورتحال اس وقت عجیب و غریب ہے۔ کئ علاقوں میں دوکانداروں کے پاس مال ختم ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی 15650/15675 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ .
Mar 21 2025 00:54:12 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں دوبارہ بہتر ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کے سودوں کا 15725/50 کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملوں نے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اب پتا نہیں پرانی پٹیشن جو 2023 والی وہی ریویو ہو گی یا نئ پٹیشن دائر ہوئی ہے۔ تاہم یہ سننے میں آ رہا ہے کہ عدالت نے 24 تاریخ مقرر کی ھے۔ اس پٹیشن میں ملوں کا موقف کیا ہے اس کی تفصیلات بعد میں ہی سامنے آئیں گیں۔ یہ خبر چینی کیلئے اچھی خبر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ماہرین سے گفتگو ہوئی ہے تو ماہرین کا کہنا تھا کہ مل والوں کا موقف یہی ہوتا ہے حکومت ہمارے ساتھ زبردستی نہ کرے اور ملوں سے نہ زبردستی مال اٹھواے اور دوسرا موقف یہ ہوتا ہے کہ حکومت کو ریٹ فکس کرنے کا اختیار نہیں ہے کیونکہ ہم نے گنا مہنگا خریدا ھے اور چینی کی قیمت کا گنے کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔ تاہم پٹیشن میں اصل مندرجات کیا ہیں۔ اس کی تفصیلات ایک آدھ دن تک سامنے آئیں گیں۔ فل الحال خبر یہی ہے کہ ملوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور 24 تاریخ مقرر ہوئی ہے عدالت میں۔ .
Mar 21 2025 00:01:48 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ مارچ کے سودوں کی 15700 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ آج پاکستان کے کئی ڈی سی او صاحب نے ریٹیل ریٹ 164 کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے ریٹیل میں گاہکی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کی وجہ سے سٹے میں بھی دباؤ آ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چینی کے ریٹ سیدھا ہونے میں وقت لگ جائے گا کیونکہ آگے مارچ کے سودوں کی سیٹلمنٹ بھی ہونی ھے۔ دوسری جانب حکومت نے ریٹ فکس کر دیئے جس کی وجہ سے دوکاندار کھل کر کام نہیں کر سکیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ملیں تو کم ریٹ میں چینی نہیں بیچ رہی ہیں تاہم پبلک کے مال نیلام ہو جائیں گے۔ ماہرین کا یہی خیال ہے اس دباؤ میں اگر چینی کم ہو تو لینی چاہیے۔ لیکن لینی اس بندے کو چاہیے جو ڈیڑھ دو ماہ مال کو سنبھالنے کی پوزیشن میں ہو۔ جن پاس ہولڈنگ پاور نہیں ہے انہیں فل الحال فارورڈ کے سودے نہیں لینے چاہیں کیوں سیٹلمنٹ کے دوران مارکیٹ دباؤ میں جا سکتی ہے۔ جن کے پاس طاقت ہو وہ کم ریٹس والے سودے لے سکتے ہیں۔ مارکیٹ اس وقت 15700 ھے لیکن گاہک بن جاتا ہے۔ دوسری جانب آج بزنس ریکارڈر کی خبر کے مطابق 11 آدمیوں پر ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر نے 11 بندوں کے نام بھی شائع کئے ہیں لیکن ان میں تمام نام ایسے ہیں جنہیں کوئی جانتا ہی نہیں ھے۔ نامعلوم ٹائپ نام ہیں۔ نا معلوم افراد کے نام سے ملوں سے لفٹنگ ہوئی ہے۔ دوسری جانب ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ حمزہ شوگر ملز کی لوڈنگ بھی بند ہو گئ ہے۔ لوڈ گاڑیوں سے بھی مال اتروا لئے گئے ہیں۔ لانگ ٹرم میں تو بہتری ہی لگتی ہے۔ لیکن حاضر میں ابھی صورت حال واضح نہیں ہے۔ اس لئے سٹے والے لوگ احتیاط سے کام کریں کیونکہ جب آپ کے پاس پیمنٹ پوزیشن نہیں ہو گی تو سیٹلمنٹ کے وقت نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ہولڈنگ والے ہی کامیاب رہیں گے۔ آپ بھی اپنی حکمت عملی کو صورت حال کے مطابق ہی مرتب کرنا پڑے گا۔ چینی آج کل خبروں اور رومرز پر چل رہی ہے۔ اس لئے محتاط انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ .
Mar 20 2025 22:43:46 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 15700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ تاہم جے ڈی گروپ کی لوڈنگ نہیں ہے۔ الائنس کی لوڈنگ مل جاتی ہے 15750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اپریل کے سودوں کے 16300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں تو تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے تاہم اوپر لیول پر کام کرنے والے اور فارورڈ میں کام کرنے والے خاموش ہیں۔ .
Mar 20 2025 17:37:15 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 15700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ اپریل کے سودوں کے 16300 روپیہ کوئنٹل بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ آج گاہکی سست ہے۔ .
Mar 20 2025 15:17:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 100 روپیہ مزید نرم ہوئی ہے اور 15700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ اپریل کے سودوں کے 16300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Mar 20 2025 14:26:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ اپریل کے سودوں کے 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فلحال مارکیٹ نرم ہے۔ .
Mar 20 2025 13:43:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز کسان شوگر ملز العریبیہ 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ رمضان سفینہ شوگر ملز کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 15850 اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15875 الائنس 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی اتفاق 15950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں لوڈنگ والے مالوں کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15850 روپیہ کوئنٹل اور اپریل کے سودوں کے 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 20 2025 00:52:14 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے متعلق ہماری ایک دو سینئر ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے انڈسٹری کیلئے چینی مانگی لیکن ملوں نے گورنمنٹ کے فکس کردہ ریٹ پر مال نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جو ریٹ فکس ہوے ہیں وہ گھریلو صارفین کیلئے ہیں۔ جو شہروں میں کلو دو کلو فروخت کرتے ہیں۔ تاہم انڈسٹری بھی دو قسم کی ھے۔ ایک انڈسٹری وہ ھے۔ جیسے پیپسی کوکا کولا اور دیگر بڑی کمپنیاں جو مشروبات بناتی ہیں۔ جبکہ دوسری انڈسٹری بیکریز اور حلوائی وغیرہ بھی انڈسٹری میں ہی آتے ہیں اب اس انڈسٹری کو چینی کی ترسیل کیسے ہو گی اس کا کچھ پتا نہیں ھے کسی کو۔ تاہم ایک بات واضح ہے ملیں انڈسٹری کیلئے کم قیمت پر یا حکومت کے فکس کردہ ریٹ پر چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ ایک دو روز تک واضح ہو جائے گا۔ .
Mar 20 2025 00:32:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 15850 تک ہوے ہیں جبکہ اپریل 16450/16500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو ڈیلر گرفتار تھے وہ رہا ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ پنجاب شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کی دو تین دن تک میٹنگ بھی ھے۔ ڈیلر بھی اس میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے جو ریٹ فکس کئے ہیں اس کی تقسیم کیسے ہو گی اس کے متعلق ابھی پکی بات سامنے نہیں آ سکی۔ ہماری ٹیم کوشش میں ھے کہ اس کے متعلق کوئی پکی خبر ملے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب حکومت نے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا ھے۔ تین اپریل کو مارکیٹ کھل جائے گی۔ اب فارورڈ کے سودوں کے لین دین 3 اپریل کو ہونگے۔ چینی کی مارکیٹ مجموعی طور پر لوگ بہتر ہی بتا رہے ہیں۔ ملیں تو مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott