Sugar | چینی
May 09 2025
Mar 02 2023 13:54:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1000 بوری کی آمد تھی 19900 سے 22700 تک بولی ہوئی ہے کوالٹی بالکل کمزور آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز دو تین گاڑی کا کام ہوا ہے کولڈ اسٹور والی کا۔ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسے حالات ہیں۔ تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے امید ہے اگلے ہفتے سے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔ .
Mar 02 2023 13:47:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 48000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 52500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہوا ہے 285/286 کے لیول پر ہے۔ مارکیٹ میں نہ کھل کر سیلنگ ہے اور نہ کھل کر گاہک ہے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ .
Mar 02 2023 13:45:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 1500/2000 بوری کی آمدن تھی اور 10500/11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بہت گاہکی ہے ے جو مال آ رہے ہیں دھڑا دھڑ ِبک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب منڈیوں میں مال شارٹ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ دوبارہ گرم ہوئ ہے اور 19500/20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گولی کوالٹی کہ جبکہ ٹکڑا کوالٹی 13800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہوا ہے اور 285/286 کے لیول پر پہنچ گیا ہے۔ جن لوگوں نے افغان ٹرانزٹ کے ذرائعے مال منگوائے ہوئے ہیں ڈالر تیز ہونے سے ان کے پڑتے مہنگے ہو گئے ہیں۔ ان کی بیچ نہیں ہے فل حال۔ .
Mar 02 2023 13:38:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ چھانگا مانگا 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے لھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ کچی ہلدی 2200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Mar 01 2023 19:43:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی 19000/19500 روپیہ من پہ رکے ہوئے تھے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 20500/21500 جیسی صورتحال تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج تھوڑا تھوڑا گاہک نکلا ہے۔ امید ہے اگلے دو چار دنوں تک مزید گاہک نکلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی مرچ صحیح معنوں میں جولائی میں شروع ہو گی۔ ابھی دو عیدیں آنی ہیں درمیان میں اور ساری گاہکی پرانی مرچ پر ہی آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں نئی فصل کی اس وقت بھرپور آمد ہو رہی ہے۔ گزشتہ دس دنوں میں انڈیا میں ریٹ کافی تیز ہو گئے ہیں۔ صنم مرچ کے ریٹ انڈیا میں 225 روپیہ کلو ہو گئے ہیں جو ایک ماہ پہلے 190/95 روپیہ کلو تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈیا سے چائنہ بھی خریداری کر رہا ہے اور دوسرے ممالک بھی خریداری کر رہے ہیں۔ انڈیا کا 225 والا ریٹ ڈالروں میں 3000 ڈالر بنتا ہے۔ اگر اس کا پاکستانی روپیہ میں حساب لگائیں تو پاکستانی کرنسی میں 810 روپیہ کلو یعنی 32400 روپیہ من بنتا ہے پھر پورٹ سے باہر نکالنے کے خرچے الگ لگتے ہیں۔ انڈیا والے کہتے ہیں کہ انڈیا میں مرچ 300 روپیہ کلو ہو جائے گی یعنی 4000 ڈالر کو بھی ٹچ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ فل الحال ان ریٹوں سے مندہ ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ بلکہ جب ستمبر اکتوبر میں کنری سندھ کی فصل نئی فصل آ جائے گی شائد تب بھی مندہ نہ ہو کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے سر پر چلتی ہے اور اگر پاکستان کی فصل دو گنا بھی ہو جائے تب بھی انڈیا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر سندھ کی فصل دگنی ہو جائے اور انڈیا میں ریٹ 3000 ڈالر کی سطح پر برقرار رہتے ہیں تو پاکستان کی ساری فصل ہی ایکسپورٹ ہو جائے گی۔ پاکستان میں صرف ریٹیل میں گاہکی کی ضرورت ہے جہاں گاہکی بھرپور نکلے گی وہاں مارکیٹ سیٹ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں مرچ کا ریٹ 20000 روپیہ من ہے جو 1800 ڈالر بنتا ہے۔ اور اگر ستمبر اکتوبر میں پاکستان کی بمپر فصل ہو تب بھی ساری ایمپورٹ ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان کی پیدوار انڈیا کے مقابلے میں 5% نہیں ہوتی اور انڈیا پوری دنیا کو مرچ سپلائی کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان سے مرچیں ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ کوالٹی ہے۔ کوالٹی ہلکی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایکسپورٹرز کو 100/200 ٹن کی لاٹ چاہیے ہوتی ہے جبکہ اتنی بڑی لاٹ ادھر ملتی ہی نہیں ہے صرف ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Mar 01 2023 13:38:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ ریٹ 500/1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 10500 سے 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگے منڈیوں میں ریٹ تیز ہے جس کی وجہ سے پڑتا بہت اچھا ہے فل حال۔ فیصل آباد منڈی میں مال شارٹ ہیں۔ فیصل آباد گولی کا ریٹ 18000/19000 جبکہ ٹکڑا 13000/13500 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ کوئٹہ منڈی میں گولی 16000 جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 01 2023 13:34:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کنری منڈی میں مرچ ثابت کی 1200 بوری کی آمد تھی ہائبرڈ 19300 سے 22300 تک بولی ہوئی ہے۔ مال ہلکی کوالٹی کے تھے۔ لونگی کوالٹی 24000 سے 26200 تک بولی ہوئی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مرچ 19000/19500 جیسی صورتحال ہے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 21000/22000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Mar 01 2023 13:21:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ کوئٹہ منڈی میں 47200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کوئٹہ کے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے پڑتا 49000 کا ہے جبکہ حاضر میں 47200 کا بھی مشکل سے بکتا ہے۔ .
Mar 01 2023 13:13:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 12000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ چھانگا مانگا 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے ایک مہینے میں 2000 روپیہ من تیز ہوئ ہے مارکیٹ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott