Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 19 2025
Jul 19 2023 15:44:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور پرانی کوالٹی کے بھاؤ 7300 اور نئ کوالٹی 7100 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مارکیٹ مظبوط ہے اور مجموعی طور پر تیزی کا ہی رحجان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 19 2023 11:15:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من ہے پرانی کوالٹی کا جبکہ نئ کوالٹی 7150 روپیہ من ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 7650 روپیہ کوئنٹل تک کے بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 18 2023 16:11:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں دن کے اوقات میں پرانی 7200 روپیہ من اور نئ 7100 روپیہ من تک کام ہو گۓ تھے اور ابھی شام کے اوقات میں مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور پرانی مونگ ثابت کے بھاؤ 7250 روپیہ من تک ہے جبکہ نئ مونگ ثابت کے بھاؤ 7150 روپیہ من تک ہے۔۔ مونگ ثابت علی پور 6900 روپیہ من جبکہ رحجان 7000 روپیہ من تک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 18 2023 10:32:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں پرانی کوالٹی 7300 روپیہ من جبکہ نئ کوالٹی 7100 روپیہ من ہے۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی تھی۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کا امکانات نظر آرہے ہیں۔ سٹاکٹ مال خرید رہے ہیں۔ .
Jul 17 2023 16:09:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور نئ کوالٹی 7100 روپیہ من جبکہ پرانی کوالٹی 7300 روپیہ من کے بھاؤ ییں فیصل آباد منڈی میں۔ مونگ ثابت علی پور 7000 روپیہ من جبکہ رجحان 7100 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ .
Jul 17 2023 10:31:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہو گئ ہے اور نئ 7200 جبکہ پرانی 7400 روپیہ من تک ریٹ بن گیا ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 15 2023 20:52:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ آج شام 7100 سے 7300 روپیہ پہ کلوز ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن پر تفصیلی بات چیت ہوئی تو معلوم یہ ہوا کہ تھل لائن پر فصل 35% کم ہے۔ بعض ماہرین 40/45 فیصد کم بھی بتاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ہم مونگ ثابت کی فصل 35% ہی مان کر چلیں تب بھی یہ بہت بڑی تعداد بنتی ہے۔ پچھلے سال تقریباً 7/8 لاکھ بوری پرانا اسٹاک موجود تھا پائپ لائن میں تاہم اس وقت پرانا اسٹاک نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈیا میں مونگ ثابت کی قیمت 77 روپیہ کلو ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10250 روپیہ من بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق دنیا میں سب سے بڑا ایمپورٹر بھی انڈیا ہی ہے جو ساری دنیا سے مونگ لے جاتا ہے۔ پھر نمبر ون کوالٹی کی مونگ ثابت دنیا سے چائنہ بھی بہت لیتا ہے۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو اس وقت ارجنٹائن اور برازیل میں مونگ ثابت 800 ڈالر ہے جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے تقریباً 9700 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر آپ کا ڈالر 260 پر بھی آ جائے تب بھی 8000 ڈالر والی مونگ 9000 سے کم نہیں پڑے گی کراچی آکر۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 9000 والی مونگ ثابت پاکستان کے ایمپورٹرز تب ایمپورٹ کریں گے جب ان کو محسوس ہو گا کہ پاکستان میں مونگ کی قیمت 10000 روپیہ من ہو جائے گی۔ پھر ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ارجنٹائن اور برازیل کی مونگ پاکستان کی مونگ 500/600 روپیہ من کم ریٹ میں فروخت ہوتی ہے کیونکہ کراچی کے ایمپورٹرز زیرو کنڈیشن مال بیچتے ہیں جبکہ پنجاب کی مونگ میں ملرز کو کوالٹی کی کٹوتی بھی ملتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے تقریباً انٹرنیشنل مارکیٹ کا بھی جائزہ لیا جس سے محسوس ہوتا ہے پاکستان میں ان بھاؤ میں مونگ لینی چاہیے اس وقت تمام دالوں میں سب سے مضبوط آئٹم صرف اور صرف مونگ ہی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاؤہ 7000/7200 روپیہ من والی مونگ کا اگر ڈالر میں موازنہ کریں تو یہ تقریباً 573 ڈالر بنتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی کیلکولیشن کے مطابق اگر آپ بیرونی ممالک سے 573 ڈالر میں مونگ خریدیں تب آپ کو کراچی آکر 7000/7100 میں پڑے گی۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کا خرچہ اس پر مزید لگے گا۔ تو ناظرین اس اعتبار سے مونگ پاکستان میں ایک سستا سودا ہے اور فصل بھی شارٹ ہے۔ اس لئے مونگ ثابت کو بے دھڑک ہو کر خریدنا چاہئے۔ پاک کموڈیٹیز بھی اپنے تمام ممبران کو یہی مشورہ دے گی کہ اس بھاؤ میں خریداری کر لینی چاہیے۔ خریداری کے بعد اگر 200/300 مندہ بھی ہو جائے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ زندگی میں سب نیچے والے بھاؤ بھی کبھی ہاتھ میں نہیں آتے اور نہ ہی سب سے اوپر والے ریٹ کبھی ہاتھ میں آئے ہیں۔ ہمارے اساتذہ اکثر یہ کہا کرتے تھے کہ اگر آپ کو کسی آئٹم میں 2000 کی تیزی نظر آ رہی ہو تو 100/200 کی خاطر سودا چھوڑنا نہیں چاہیے۔ .
Jul 15 2023 16:15:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور پرانی 7300 جبکہ نئ 7100 روپیہ من ریٹ موصول ہوۃے ہیں۔ سٹاکسٹ ایکٹو ہیں۔ بیچ بہت کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 15 2023 10:53:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئ ہے اور پرانی 7200 جبکہ نئ 7000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ علی پور 6700 رجحان 6800 روپیہ من تک ریڑ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 13 2023 16:31:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7150 جبکہ نئ 6950 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Aug 19 2025
Aug 19 2025
Aug 19 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott