+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 02 2023 12:54:45
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 2500/2550 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لالا موسی لائن پر آمدن کم ہوئ ہے 8/10 ٹرک آمدن ہے۔ لالا موسی لائن پر مال بھی بارش سے تھوڑے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ لالا موسی لائن فصل کم ہے اور جھاڑ بھی کم ہے۔ تاہم تھل سائڈ فصل اچھی سننے میں آ رہی ہے۔ تھل سائڈ 6350/6400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2400 کے لیول پر گاہکی تھوڑی بہت آئ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ تاہم ابھی گاہکی کچھ خاص نہیں ہے۔ مال بھی ابھی خشک نہیں ہیں۔