+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 06 2023 14:17:45
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 78000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 86000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ایرانی زیرے کے فیصل آباد منڈی میں 90000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ تاہم انڈیا مارکیٹ کچھ بہتر ہوئ ہے۔ پچھلے دنوں 39660 تک چلی گئ تھی انڈین کرنسی میں ابھی 42395 تک ہے۔ مارکیٹ پچھلے دو دن میں 2735 روپیہ پلس ہوئ ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ کافی کمزور ہو گئ تھی۔ اور لوکل مارکیٹوں میں بھی ریٹ کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے گاہکی ضرورت کے مطابق ہی تھی۔ ابھی لوکل مارکیٹوں میں مال کم ہیں اور بکنگ میں تھوڑی تھوڑی گاہکی گئ ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ پلس ہوئ ہے۔ تاہم فروری میں انڈیا کی نئ فصل آ جائے گی۔ امپورٹرز ضرورت کے مطابق ہی مال بک کروا رہے ہیں۔