+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 07 2023 12:56:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ کل مارکیٹ 166/167 تک چلی گئ تھی۔ ہلکی پھلکی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئ ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے ہی امکانات نظر آ رہے ہیں کیونکہ فلحال امپورٹرز بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں اور لوکل میں مال تھوڑے تھوڑے کھائے جا رہے ہیں۔ یا تو لوکل میں ریٹ اوپر جائے یا لوکل میں مال کم رہ جائے پھر امپورٹرز عموماً بکنگ میں جاتے ہیں۔ تاہم پاکستانی امپورٹرز کا کوئ بھروسا بھی نہیں ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 193.26 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پڑتا تو کافی اونچا ہے لوکل میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6800 ملتان 6650 فیصل آباد 6550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔