+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 08 2023 15:20:08
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج کراچی مارکیٹ میں دو روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 166 کا خریدار بن گیا ہے۔ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی گرم ہے کیونکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 615/20 ڈالر ہو گئ ہے جو کراچی آ کر تقریباً 192 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں اچھی کوالٹی کے سی ایچ کے ایم کوالٹی مال تھوڑے رہ گئے ہیں۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 640/50 ڈالر کے لگ بھگ ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج انڈیا نے ییلو پیس ثابت کی ایمپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کی مارکیٹ کافی گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کو کالا چنا کا متبادل سمجھا جاتا تھا اس لئے ماہرین کالا چنا میں بھی زبردست تیزی دیکھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال انڈیا میں کالا چنا کی کاشت 13 لاکھ ہیکٹرز کم ہے پچھلے سال کی نسبت اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالا چنا گرم رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھی رمضان المبارک کی کھپت پوری کرنے کیلئے مزید ایمپورٹ کرنے کی ضرورت ھے۔ کیوں کہ رمضان المبارک تقریباً مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جاے گا۔ اور پاکستان کی لوکل فصل 20 اپریل کے بعد آے گی یعنی رمضان المبارک میں مکمل طور پر ہمیں آسٹریلیا کے مال پہ گزارہ کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کالا چنا میں زبردست قسم کی تیزی کا امکان دیکھ رہے ہیں۔ اور ان ریٹوں میں خریداری کا مشورہ دے رہےہیں۔