+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 04 2024 12:28:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188.5/189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7575 ملتان 7500 فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ماہراشٹرا سولہپور منڈی میں نیا کالا چنا 300 گٹو کی آمدن تھی اور نئے مال کے 5500 سے 5800 روپیہ کوئنٹل تک انڈین کرنسی میں کام ہوئے ہیں۔ پاکستانی اور انڈین کرنسی میں 3.39 کا فرق ہے۔ پاکستانی کرنسی کے حساب سے 5800 والا نیا مال خرچے وغیرہ نکال کر ادھر منڈی میں 196 روپیہ تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے سال کی انڈیا کی مینیمم سپورٹنگ پرائس بھی 5300 روپیہ تک تھی۔ اس سال مزید تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس سال انڈیا کی حکومت کو اونچے ریٹوں میں کسانوں سے مال خریدنا پڑے گا تاکہ اگلے سال ان کی کراپ دوبارہ برقرار رہ سکے۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات ہیں۔