+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2024 15:20:56
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلانوالی 13750 سفینہ العریبیہ 13650 رمضان 13600 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ جھنگ بھون 75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13450 روپیہ کوئنٹل کا لیول بن گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13550 کشمیر 13450 کنجوانی 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ 3 مل فروری کے سودوں کا 13820/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کا 14400 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ فارورڈ کے سودوں کی بھی کھل کر سیلنگ نہیں ہے ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں مال لیے ہوئے ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی لفٹنگ والے مال کے 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیریں سندھ میں 13000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سانگھڑ شوگر ملز آج بند ہو گئ ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ حاضر میں جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ گھوم جائے گی۔