+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 01 2024 15:02:37
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد شوگر ملز 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہے۔ بھلوال 13800 پاپولر 13725 العریبیہ 13700 سفینہ 13700 المعیز 2 13675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13700 کمالیہ کشمیر 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو سوموار پیمنٹ پر 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے 13325 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ اپر سندھ میں گھوٹکی 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں. اے کے ٹی 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں ٹنڈو چمبڑ لاڑ کھوسکی وغیرہ 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ  باندھی 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے 13780 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر تو مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ جہاں نیچے ڈیمانڈ اچھی نکلی مارکیٹ گھوم جائے گی۔ لیکن فارورڈ میں کام نہیں ہے۔ مارکیٹ 70/80 دن سے رکی ہوئ ہے۔ فارورڈ میں چونکہ ریٹ بڑھا کر سودے ملتے ہیں اور فروری میں بھی اسی وجہ سے ٹریڈرز نے مار کھائی ہے کہ 500 فرقے کے ساتھ فروری کے سودے لے گئے اور آخر میں فرقہ ہی سارہ ختم ہو گیا۔ حاضر میں جن ٹریڈرز نے مال لیے ہوئے ہیں انہوں نے مال سنبھالے ہوئے ہیں۔ جہاں بہتری آئے گی وہاں بیچ کر نکل جائیں گے۔