+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 05 2024 12:59:35
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 178 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 مارچ کے سودوں کی کٹنگ جاری ہے۔ فل حال نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ تو ہے لیکن اوپر لیول پر مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ عموماً سٹے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ بیچنے والے کے پاس ڈلوری بھی نہیں ہوتی اور لینے والے کے پاس پیسہ بھی نہیں ہوتا ہے۔ جس وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں آ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ اپنے سب سے زیادہ وکرے والے دنوں میں بھی 10 روپیہ کلو پڑتے سے نیچے مال بک رہے ہیں۔ دوسری جانب دو مہینے سے انویسٹرز بھی نفع پکا کر کے سائڈ پر ہو گئے ہیں۔ اب نئ کراپ پر ہی مال خریدیں گے۔کالا چنا سرگودھا مارکیٹ میں 7525 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔