+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 16 2024 14:18:55
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 56500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 60000/61000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 80000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرے کی خوشبو اچھی ہوتی ہے۔ بڑے سٹور ایرانی مال خریدتے ہیں۔ بکنگ 2800 ڈالر کے لیول پر ہے جو 41500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ اس لیے احتیاط سے ہی کام کرنا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا سے ڈیمانڈ تو بہت اچھی رہی ہے۔ اب تک پچھلے سال کی نسبت 52% زیادہ ایکسپورٹ ہو چکا ہے انڈیا سے۔ 13230 میٹرک ٹن ایکسپورٹ ہو چکا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ خریداری بنگلہ دیش یو اے ای اور موروکو نے کی ہے۔ پاکستان جو انڈین  مال آتے ہیں دبئ سے گھوم کر ہی آتے ہیں۔