+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 22 2024 14:31:37
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 220/225   روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مال  230/235 روپیہ  گولڈن مال سارٹیکس کوالٹی 238/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 2/5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ سندھ کے سٹری کچے مال 7400 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں جبکہ مشین کلین کر کے 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی کمزور ہے مزے داری نہیں ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم  245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم  305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 10 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 370 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 470/475  روپیہ کلو تک بھاو ہیں۔ موٹے چنوں میں فل حال گاہکی بالکل خاموش ہے۔