+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 01 2024 12:28:03
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے پرانے مالوں کے 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مالوں کے 7800/8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں لوکل میں ریٹ 11000 تک ٹچ کر گیا تھا پرانے مال کا فیصل آباد منڈی میں۔ جس کی وجہ سے امپورٹرز نے ارجنٹینا برازیل سے مال بک کروائے ہیں۔ ابھی ان مالوں کو آنے میں وقت لگ جائے گا۔ دو مہینے لگ جائیں گے پاکستان آنے میں۔ بکنگ میں برازیل کے مال 800 ڈالر کے لیول پر بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 9600/9700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔