+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2024 12:22:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 ستمبر کے سودوں کے 263 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11000/11050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جون میں آسٹریلیا نے 39718 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 25632 ٹن کی ہے۔ پاکستان کے لیے 57 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں جو اگست میں لگے گے جبکہ دوبئ کے لیے 128 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں۔ جون میں لوکل پاکستان میں ریٹ ہی کم تھا۔ 25 جون تک ریٹ 237 تک تھا۔ جس کی وجہ سے امپورٹرز بکنگ میں ہی نہیں گئے لوکل میں ہی خریداری کو ترجیح دی۔ تاہم جولائ میں ریٹ تیز ہو گئے تھے اور امپورٹرز نے جولائ میں کافی مال بک کروائے ہیں۔ ستمبر میں زیادہ مال آنے کے امکانات ہیں۔ فل حال اگست کے مہینے میں چونکہ مال کم ہیں پائپ لائن میں اس لیے اگست میں کالے چنے کی مارکیٹ میں لوکل پاکستان میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ مزید لانگ ٹرم کے لیے کالے چنے کی مندہ تیزی انڈیا کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریداری اور آسٹریلیا کی فصل پر منحصر ہے۔ آسٹریلیا میں اچھی کراپ کی توقع ہے۔ بارشیں بھی اچھی ہو رہی ہیں جو کہ ییلڈ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پہلے بیجائ کے وقت 1.2 ملین ٹن کی کراپ کا کہ رہے تھے لیکن ابھی 1.52 ملین ٹن کراپ توقع کی جا رہی ہے۔ لیکن جو حالات ہیں امید ہے اس سے بھی فگرز تجاوز کر جائیں گے۔ اس لیے فل حال اگست میں ہی بہتری ہے آگے لانگ ٹرم کے لیے سارے عناصر کو ساتھ ساتھ دیکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔