+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 09 2024 15:52:35
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 258.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 ستمبر کے سودوں کے 263.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالے چنے میں پچھلے تین مہینے میں بہت تگڑا بیوپار ہوا ہے۔ سر پر بیچنے والوں کے علاوہ ہر بندے نے ہی مزدوری کی ہے۔ فل حال انویسٹرز اور سٹاکسٹ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں چلے گئے ہیں۔ ابھی دکان دار اور ملرز ساتھ ساتھ ہی کام کر رہے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 840 ڈالر والے مال کراچی پورٹ پر 260 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں بھی مارکیٹ ساتھ ہی کھڑی ہے۔