+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 04 2024 14:20:08
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال کے 1/1.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی اوپن ہوئی ہے اور 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ ابھی بھی لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہی ہے۔ 385 ڈالر والے مال کراچی پورٹ پر 120.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ان ریٹوں میں بھی 3/4 روپیہ کلو نقصان ہے۔ صرف جن امپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہی مال خریدتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ بھی 20/25 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال انڈیا گاہک ہے اس وجہ سے بازار بہتر ہوا ہے۔ انڈیا فارورڈ کے سودوں کا 3740 کا گاہک ہے انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی مارکیٹ کے لحاظ سے 122.67 روپیہ کلو ریٹ بنتا ہے۔