+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2024 13:11:30
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 260 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی نیچے چلی گئ تھی جس وجہ سے بازار تیز ہوا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں سپلائ کافی زیادہ ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے 310 جبکہ تنزانیہ سے 328 کنٹینر آئے ہیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے 1100 جبکہ تنزانیہ سے 1097 کنٹینر پورٹ پر آئے ہیں۔ لوکل میں کافی مال پڑے ہیں اور آمدن میں بھی کافی مال ہیں۔ اس لیے امپورٹرز کالا چنا بیچ کر دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ باجرہ خرید رہا ہے کوئ جوار دوسرے آئٹمز میں منتقل ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ دکان دار بھی ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ بکنگ تنزانیہ سے 10 دسمبر تک کی شپمنٹ کے 705 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا سے دسمبر شپمنٹ 720 اور جنوری شپمنٹ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کالا چنا انڈیا میں بھی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ پچھلے 5/7 دن میں 6950 سے بازار 6650 روپیہ کوئنٹل پر آ گیا ہے جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے حوالے سے 785 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔