+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 17 2024 13:59:35
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سرگودھا زون رمضان العریبیہ پاپولر سفینہ وغیرہ 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12600 کمالیہ کنجوانی 12525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اے کے ٹی گھوٹکی 12415 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جے ڈی یونائٹڈ اتحاد 12460/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فارورڈ جنوری کے سودے 12860 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں کافی آپ ڈائون ہے۔ فارورڈ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ زیریں سندھ میں 12250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال وقتی طور بازار میں صورتحال غیر یقینی ہے۔ جے ڈی یونائٹڈ اتحاد تو انویسٹرز مال خرید کر کیش ڈیو کر دیتے ہیں اس لیے ان میں کھینچ ہے جبکہ باقی ملوں میں کام سست ہے۔ گنے کی ییلڈ بھی کم ہے جبکہ ملوں کی جانب سے سیلنگ پریشر بھی آ سکتا ہے۔ فل حال کچھ کریکشن کی بھی وجوہات ہیں اور کچھ بہتری کی بھی علامات ہیں۔ اس لیے حتمی صورتحال کا اندازہ جب تک مکمل پیداوار سامنے نہیں آئے گی تب تک نہیں لگایا جا سکتا۔ فل حال مارکیٹ مین ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔