+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 24 2024 12:37:21
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن ہائبرڈ مال 3700 جبکہ دیسی مال 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نارووال سائڈ کے مال فیڈ ملوں میں چلے گئے ہیں۔ لالا موسیٰ کے بھی پرانے مال چھنائ ہو کر فیڈ ملوں میں گئے ہیں۔ تھل فصل بھی کمزور ہے اور جھاڑ بھی بہت کم ہے۔ پہلے جب باجرہ گندم سے بھی اوپر ریٹ ہوا تو ٹریڈرز تھل کی فصل کی وجہ سے رک گئے۔ لیکن تھل کی فصل کمزور ہونے کی وجہ سے ابھی ٹریڈرز ہر بھاؤ میں باجرہ لے جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال باجرہ شارٹ ہے اس لیے ٹریڈرز بیچ نہیں رہے ہیں بلکہ مزید مال لے جاتے ہیں اور مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال انڈیا بھی مارکیٹ کافی تیز ہے۔ تین سال پہلے جب باجرہ شارٹ ہوا تھا تو امپورٹرز نے انڈیا سے بھی بک کروایا تھا۔ لیکن اس سال وارہ پڑتا نہیں ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ پہلے سے ہی تیز ہے۔