+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 24 2024 21:36:38
  • Comments

Turmeric Important Report | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین چار سال میں ہلدی کی قیمتیں انتہائی زیادہ بڑھ گئیں تھیں اور ہلدی کے ریٹ 4000 روپیہ من سے بڑ کر کر 28000/30000 روپیہ من تک جا پہنچے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال پاکستان میں بمپر کراپ ھے آپ اس کو ڈبل بھی کہہ سکتے ہیں۔ کچی ہلدی کے ریٹ چھانگا مانگا منڈی میں 1600 روپیہ من نکلے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پانچ من کچی ہلدی سے ایک من پکی ہلدی ثابت تیار ہوتی ہے۔ عموماً دسمبر جنوری میں اس کی فصل آتی ہے۔ پھر بیوپاری کچی ہلدی خرید کر اور ابال کر تیار کرتے ہیں چونکہ ہلدی کو جب ابالا جاتا ہے اس میں نمی انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہلدی خشک ہونے میں کئی ماہ لگاتی ہے۔ عمومی طور پر اپریل میں خشک ہوتی ہے بعض اوقات مئ کے مہینے میں خشک ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ہلدی میں شدید مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے اس لئے ہلدی کی خریداری صرف اور صرف ضرورت کے مطابق کریں کیونکہ مارکیٹ کسی وقت بھی ٹوٹ جاے گی۔  مال تو اپریل مئی میں آئیں گے لیکن فصل کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہی سمجھ آ رہی ہے کہ ضرورت سے زیادہ کام نہیں کرنا چاہیے اپریل میں جب ریٹ مکمل طور پر نیچے آ جائیں گے تب ہم انٹرنیشنل مارکیٹ کا جائزہ بھی لیں گے کہ ہلدی کی انٹرنیشنل مارکیٹ کیا ہے۔ کیونکہ ہندوستان میں بھی خشک ہلدی اپریل میں ہی شروع ہوتی ہے۔  تاہم فل الحال شدید مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔