+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 27 2025 12:32:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 5/6 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 208/209 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں اے جی ای والے مالوں کے جبکہ کنٹینر والے مال 205/206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی کے 195 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ تو کافی کمزور ہو گئ ہے لیکن سپلائ بہت ہے۔ لوکل میں 3 جہاز کا مال پڑا ہوا ہے انہی کی وجہ سے زیادہ سپلائ ہے جبکہ پائپ لائن میں مزید جہاز بک ہوئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاؤہ جب بکنگ کمزور ہوئ تو کنٹینرز میں بھی ٹریڈرز نے مال بک کروائے ہوئے ہیں 650 ڈالر والے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پورٹ پر جہاز لگا ہوا ہے جبکہ امپورٹرز کے پاس پیمنٹوں کا بھی بحران ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ پہلے بھی جو امپورٹرز کے ہاتھوں میں مال ہیں وہ بھی اوپر ریٹوں والے ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔