+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 27 2025 12:43:24
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 40/30 روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئ ہے۔ حاضر جنوری کے سودے 13900/13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودے بھی 13400 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اوپر لیول پر ملوں سے سیلنگ تو نہیں آ رہی ہے لیکن لوکل میں ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال بھی کافی ہے۔ فارورڈ میں بھی ٹریڈرز کے ہاتھوں میں کافی مال ہے۔ پہلے جنوری کے سودے اوور سیلنگ میں تھے جب جنوری کی مارکیٹ حاضر سے بھی 700 روپیہ نیچے چلی گئ تھی۔ چونکہ اب جنوری میں 3000 روپیہ کوئنٹل کی تیزی آئ ہے اس لیے مارکیٹ ابھی اوور بائنگ میں بھی ہو سکتی ہے۔ حاضر میں جنہوں نے مال لیے ہوتے ہیں ان پر سیلنگ کا کوئ پریشر تو نہیں ہوتا لیکن ٹائم والے سودوں کی کٹنگ پر مارکیٹ میں سیلنگ پریشر بن سکتا ہے۔ جنوری کی کٹنگ کے بعد مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ ابھی فارورڈ والے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔