+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 01 2025 21:21:21
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 30 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 14280 کا گاہک بن جاتا ہے یونائیٹڈ کا۔ جبکہ اتحاد 14325/30 سمجھنی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کا 14715 کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کل اتوار ھے اور فروری کے سودوں کی سیٹلمنٹ مکمل ہو جائے گی۔ جبکہ پیر کو پیمنٹ کا لین دین ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارکیٹ پیر کو ہی بنک ٹائم کے بعد مزید شوٹ اپ ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ حاضر میں بھی مال نہیں مل رہے اور جنوری کی بیچ بھی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب فروری کا فرق 600/700 تھا اس وقت زیادہ تر جنوری لے کر فروری فروخت کر دیا ہے اب حاضر میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سامنے پہلی تاریخوں کو حاضر کی گاہکی بھی نکل آے گی۔ اس لئے فل الحال تیزی کا رجحان ہی سمجھنا چاہیے۔