+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 08 2025 12:27:09
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ کمزور ہی نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا نے پچھلے تین ماہ میں 1529375 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں 1107958 ٹن کالا چنا صرف انڈیا نے خریدا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوری میں 395428 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 2.5 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ اسکے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان 72786 ٹن جبکہ بنگلہ دیش نے 55336 ٹن تک کالا چنا خریدا ہے جنوری میں۔ انڈیا نے پچھلے تین ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 لاکھ ٹن سے زائد کالا چنا خریدا ہے آسٹریلیا سے۔ جبکہ 2023 اور 2024 ملا کر 83000 ٹن انڈیا کی امپورٹ تھی کالے چنے کی۔ اس لیے آگے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالے چنے کی مندہ تیزی میں انڈیا اہم قردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب اگر انڈین حکومت کی حکمت عملی کو دیکھا جائے تو وہ اپنے پاس مال زیادہ سے زیادہ سے زخیرہ رکھنا چاہتا ہے تاکہ آگے نرخ کنٹرول میں رکھے جا سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی یعنی کالے چنے کی کی کم سے کم قیمت 5600 تک مقرر کی ہے۔ ایم ایس پی بہتر اس لیے مقرر کی ہے تاکہ لوکل کسانوں کو بھی متوازن ریٹ مل سکے۔ 5600 والا ڈالر میں 642 تک کا لیول بنتا ہے۔ اس وقت بکنگ کا 700 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 218.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ زیادہ سپلائ ہونے کی وجہ سے 28/29 روپیہ کلو انڈر کاسٹ چل رہی ہے اور آگے پائپ لائن میں بھی مال بک ہیں۔ جب تک لوکل فصل آنی ہے دو جہاز اور آ جانے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ اور سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے امپورٹرز حضرات بکنگ میں تو نہیں جائیں گے جیسے جیسے لوکل مارکیٹ کمزور ہو رہی ہے تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ کیونکہ اب نیچے آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا کے کہاں تک مارکیٹ آئے۔ پاکستان میں بھی کالے چنے کی قیمت سپورٹنگ پرائس سے نیچے ہی چل رہی ہے اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء سپورٹنگ پرائس سے ہی تیز ہو جاتی ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ مال کھائے پیے جاتے ہیں۔ اس لیے جیسے جیسے لوکل بازار نیچے جاتا جا رہا ہے لانگ ٹرم کے لیے تھوڑے تھوڑے مال خریدنے چاہیں۔ تگڑے گھر وقت سے پہلے ہی مال خریدنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ ریٹوں کے حساب سے چلتے ہیں نا کہ وقت کے لحاظ سے۔ اسٹریلیا انڈیا اور پاکستان تینوں مارکیٹوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو آسٹریلیا 700 ڈالر کے لیول پر ہے انڈیا 650 جبکہ پاکستان 600 ڈالر کے لیول پر چل رہا ہے۔ اس لیے آگے جیسے جیسے مارکیٹ کمزور ہو لوکل میں ساتھ ساتھ خریداری کرتے جانا چاہیے۔