+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 25 2025 14:40:36
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 190 جبکہ مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ٹریڈرز لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال مارکیٹ نرم ہے اور 280/85 جبکہ 7 ایم ایم مال 225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ 8 ایم ایم مالوں کی 800 جبکہ 7 ایم ایم مالوں کی 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انڈین اوریجن کے مال جو ہو اے ایف سے امپورٹ ہو رہے ہیں لوکل میں 350/55 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 285/90 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ بکنگ 830 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال کلپر 415/20 رامبا 422/25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1250 فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فلحال ضرورت کے مطابق کام ہیں۔