+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 04 2025 23:02:13
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 196 تک سودے ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 203 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ الحمدللہ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے دو دن کالا چنا کی کاشت کے مین مین علاقوں کا سروے کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل میں فصل کے حالات انتہائی کمزور ہیں۔ عید سے پہلے ہمیں لگتا تھا کہ فصل 3 سے ساڑھے تین لاکھ ٹن نکلنی چاہیے لیکن وہاں جا کر جو نقشہ ہم نے دیکھا وہ سرا سر الٹ تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فصل پچھلے سال سے کم۔سمجھنی چاہیے زیادہ نہیں۔ گزشتہ سال کالا چنا کی فصل تقریباً دو لاکھ ٹن کی لوگ گنتے تھے۔ اس سال ہم سمجھتے ہیں فصل اس سے بھی کم ھے۔ فصل کافی کٹ چکی ہے۔ کئ علاقے ایسے بھی دیکھنے میں آے جہاں بیج بھی واپس نہیں آے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت مارکیٹ آسٹریلیا کے پیچھے چلے گی۔ اور آسٹریلیا سے آج 695/700 ڈالر کے ریٹ ریٹ موصول ہوے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 217 روپیہ من تک پڑتے ہیں۔ جبکہ کراچی کی مارکیٹ میں ابھی بھی 196 روپیہ کلو ریٹ ھے جو امپورٹ کے پڑتے سے 21 روپیہ کلو نیچے ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی تھل سارا خالی ہے اور پنجاب کے ٹریڈرز نے بھی خریداری کرنی ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق ابھی کم از کم سوا لاکھ ٹن مزید بکنگ چاہیے پائپ لائن بھرنے کیلئے۔ اور جب پاکستان مزید بکنگ کیلئے آسٹریلیا جاے گا تو ہمیں لگتا ہے 25/50 ڈالر مزید تیزی آ سکتی ہے آسٹریلیا کی مارکیٹ میں۔ اس تناظر میں ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا کراچی 220/225 روپیہ کلو بک سکتا ہے۔ یعنی کہ 25/30 روپیہ کلو کی تیزی لگتی ہے۔ ان ریٹوں میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔